9 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم(دعوتِ
اسلامی)کی زیرِ نگرانی ذمہ داران
نے گورنمنٹ کامرس کالج خانیوال اور ایسپائر کالج خانیوال
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپلز سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہی دیتے ہوئے اداروں میں 12ربیع الاول کے سلسلےمیں دعوتِ اسلامی
کے تحت منعقد ہونے والے سنتوں بھرےاجتماعِ میلاد اور قراٰن ِپاک کی تعلیم دینے کے حوالے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)