دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا جہاں پرنسپل اور لیکچرار سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کی تعلیم شروع کر نے کے حوالے سےاہم نکات پر مشاورت کی،اس کے علاوہ یونیورسٹی میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے محفلِ میلاد کا انعقاد کرنےپر گفتگو کی گئی جس پر وہاں موجود پرنسپل اور لیکچرار نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)