23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا سندھ کی یونیورسٹیز کا دورہ،
مختلف شخصیات اور اسٹوڈنٹس سے ملاقاتیں
Fri, 30 Jul , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ڈائریکٹر فاریسٹ عمران بھٹو سے ملاقات کی
اور شجر کاری مہم پر بریفنگ دی۔
اسی
طرح ذمہ داران دعوت اسلامی نے ٹنڈو جام ایگری کلچر یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے سول سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عنایت راجپر اور پروفیسر ڈاکٹر شوکت
عرفان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے
یکم اگست 2021ء کو یونیورسٹی میں 500 پودے لگائے جانے کا پلان بنایا۔
بعد
ازاں شعبہ تعلیم اور شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سندھ ایگریکلچر
یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔ اسٹوڈنٹس نے یکم اگست 2021ء سے 15 اگست2021ء
تک پودے لگاکر شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ (رپورٹ:
جنید عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد)