9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں جاری
”فیضان نماز کورس“کے آخری دن 14 جولائی 2021ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقادکیا گیا جس میں کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائی اور دیگر عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
شعبہ
تعلیم ریجن ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری نے ”تعلیم حاصل کرنے کا مقصد کیا ہے؟“
کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی
تربیت لینے پر مدنی پھول بیان کئے۔ سید عاصم عطاری نے شرکا کو جوانی سے فائدہ
اٹھاتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو اپنانے کا مشورہ دیا اور ہم پر نبی آخر
الزماں صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے احسانات
یاد دلاتے ہوئے شرکا کو سنتِ مصطفےٰ ﷺ کے مطابق
زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری، زون ذمہ
دار شعبہ تعلیم اوکاڑہ زون)