9 رجب المرجب, 1446 ہجری
سید والہ کے مقامی مسجد میں میڈیکل سے وابستہ افراد کے درمیان سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد
Mon, 14 Jun , 2021
3 years ago
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جون 2021ء کو
جڑانوالہ زون سید والہ کے مقامی مسجدمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر طیب ، گورنمنٹ و پرائیویٹ ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت
کی۔
ریجن ذمہ دار سید عاصم عطاری سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ
لینے اور 12 دن کے مدنی قافلے سفر کی تیاری اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں درست
مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔