دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم فیصل آباد ریجن کے ذمہ دار سید محمد عاصم سعید عطاری کی اوکاڑہ زون میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران کو 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

بعد ازاں ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے نگران زون اوکاڑہ حاجی منیر احمد عطاری سے ٹیچرزاجتماع کے انتظامات کے حوالے سے مدنی مشورہ فرمایا۔ نگران زون نے علاقہ سطح پر کثیر تعداد میں ٹیچرز اجتماع کروانے کی نیت کی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی اور کالج کی شخصیات کے لئے مدنی مرکزفیضان مدینہ اوکاڑہ میں اہتمام کیا جائیگا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے مختلف گورنمنٹ کالجز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ٹیچرز کو نیکی کی دعوت دی اور 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت  حیدر آباد ریجن کے ذمہ دار محمد جنید عطاری نے شعبہ تعلیم کے زون ذمہ دار محمد فہیم عطاری کے ہمراہ ٹیچرز یونین سانگھڑڈویژن یونین گسٹا کے عہدیداران اور ٹیچرز یونین پ ٹ الف کے چیئرمین اور صدر سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر یونین نے دیگر اساتذہ کے ساتھ شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: محمد جنید عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدر آباد)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت ٹنڈو الہ یار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیچرز یونین کے ذمہ داران نےشرکت کی۔ نگران مجلس عبد الوہاب عطاری نے 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کے بارے میں بات چیت کی۔

واضح رہے کہ ٹنڈو الہ یار میں 26 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت میر پور خاص میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں تھر زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ نگران زون زین عطاری نے 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی اور تھر زون میں اجتماعات کے مقامات طے کئےگئے۔

واضح رہے کہ تھر زون میں 156 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسۃ المدینہ آن لائن  حیدر آباد میں ٹیچرز یونین کے عہدیداران، گسٹا یونین اور دیگر یونینز کے ذمہ داران کی آمد ہوئی۔مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ذمہ داران نے انہیں آن لائن کے ذریعے ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نے حیدر آباد میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور کنٹولر ایگزامینیشن ڈاکٹر مسرور سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کی دعوت دی اور انہیں مقامی اساتذہ کے ساتھ اجتماع میں شرکت کرنےکی  ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نے ایگری کلچرل یونیورسٹی حیدر آباد میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈین آف فکیلٹی انجینئرنگ  سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کی دعوت دی۔

اسی طرح نگران مجلس عبد الوہاب عطاری نے حیدر آباد میں ڈائریکٹر کالجز اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سے ملاقات کی اور انہیں بھی ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ ایگری کلچرل یونیورسٹی میں 10 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت چوھنگ اور شاہ پور کابینہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کے حوالے مدنی پھول دیئے اور تعلیمی اداروں سے وابستہ شخصیات کو  دعوت دینے کے لئے ذمہ داران میں دعوت نامہ کے کارڈبھی تقسیم کئے۔


شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی) کراچی ریجن ذمہ دار محمد مہشید عطاری نے آج 13 اگست 2020، جمعرات کراچی کے نجی تعلیمی ادارے محمد علی جناح یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں یونیورسٹی کے ڈین جناب بابر سلیم صاحب، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر جناب سمیع گوہر صاحب اور ایڈمن انچارج جناب راشد صاحب سے ملاقات کی اور انہیں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔

اس موقع پر انہیں 23 اگست کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کا دعوت نامے بھی پیش کئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران  پاکستان عبد الوہاب عطاری نے میر پور خاص زون کے مقامی کوچنگ اکیڈمی میں ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور پرائیویٹ اسکولز کے اونرز سے ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور اس حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے یونین کے ذمہ داران کو اہداف بھی دیئے۔

واضح رہے کہ میر پور خاص میں 26 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے قصور میں پرائیویٹ اسکولز سیشن کے صدر اور ایجوکیشن کے آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ دارن نے انہیں تعلیمی میدان میں دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ قصور میں 12 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔