دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کےتحت نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری  نے قصور شہر میں نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کی دعوت پیش کی اور اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں سے وابستہ اسلامی بھائیوں میں اس اجتماع کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی۔


ریجنل بلڈ سینٹر ملتان کے مینیجر کی دعوت پر شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ دار ارشد عطاری اور مجلس ویلفیئر کے ریجن ذمہ دار محمد آصف عطاری نے کڈنی سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے اپڈیٹ فراہم کی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری سمیت شعبہ تعلیم کور core کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع،تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد حکمت عملی اپنانے اور یونیوسٹیز میں قرآن مجید پڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام میر پور خاص میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جدول مشاورت کے ذمہ داران قاسم عطاری، نعمان عطاری اور ریجن ذمہ دارشعبہ تعلیم  محمد جنید عطاری سمیت تھر زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس عبد الوہاب عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت افتخار علوی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے M.P.Aسید ابرار حسین شاہ ، ٹیم سر عام کے نائب صدر سید فرحان سعید اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ شعبہ تعلیم فیصل آباد کے ریجن ذمہ دار سید عاصم سعید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ملتان میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کےا سکالرشپ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ انتخاب عالم سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی  کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اوریہ اجتماع B.Z.U میں بذریعہ مدنی چینل اجتماعی طور پر دیکھنے کے حولے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام اراکین زون اور اراکین کابینہ ملتان کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور نگران مجلس عبد الوہاب عطاری نے23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی۔ مدنی مشورے میں اجتماع کے لئے 1072 مقامات طے کئے گئے جبکہ مقامات کی لسٹیں جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ملتان میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر سید نثار شاہ  سےملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران مجلس عبد الوہاب عطاری نے ملتان میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر C.E.O ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ریاض احمد خان سے ملاقات کی اور انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اس دعوت کو اپنے متعلقہ تمام اساتذہ تک پہچانے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں سیالکوٹ زون اور گوجرانوالہ زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس عبد الوہاب عطاری نے23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کی بھر پور تیاری کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام حب کے مدنی مرکز فیضان مدینہ مگسی کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران اور رکن زون  نے شرکت کی۔ شعبہ تعلیم کراچی کے ریجن ذمہ دار محمد مہشد عطاری نے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اسٹوڈنٹس بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ ہمیں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشنز میں بھی نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے تاکہ طلبہ دینی علوم نہ ہونے کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار نہ ہوں۔ ریجن ذمہ دار نے 12 مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت مجلس  پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے لاہور، حیدر آباد اور جامشورو میں مختلف شخصیات (چیئرمین جیو لو جیکل UET، HOD، پوسٹ ڈوک پروفیسرز، چیئرمین ہیڈ ٓاف ڈیپارٹمنٹ، آئی ٹی انجینئر)سے ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں حصہ لینے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کے لئے قربانی کی کھالیں دینے کی ترغیب دلائی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے شخصیات کو رسالہ” ابلق گھوڑے سوار“ تحفے میں پیش کیا۔