9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
کشمیر کے پرائیویٹ ہاسٹل میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تعلیمی اداروں کے اسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔
رکن زون شعبہ تعلیم انجینئر حمزہ عطاری نے دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اسٹوڈنٹس کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم
بھی حاصل کرنے اور ملک کی ترقی کے لئے مثبت کوشش کرنےکا ذہن دیا۔ رکن زون نے شرکا
کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔