9 رجب المرجب, 1446 ہجری
گوجرہ شہر میں قائم پنجاب کالج اور علامہ اقبال کالج میں
اجتماعات کا انعقاد
Sat, 13 Feb , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 9
فروری 2021ء کو گوجرہ شہر میں قائم پنجاب کالج اور علامہ اقبال کالج میں اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جس میں کالجز کے اونرز ، اسٹوڈنٹس ، نگران زون، نگران کابینہ ،
رکن زون شعبہ تعلیم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران برمنگھم ریجن
حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”والدین کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور ادب
و حسن اخلاق کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کو 3 مارچ
2021ء کو تعلیم سے وابستہ افراد کے لئے ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔ (رپورٹ: محمد شہزاد عطاری، رکن
زون شعبہ تعلیم )