دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت17 نومبر  بروز منگل کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون، لانڈھی کابینہ ڈویژن بابر مارکیٹ میں میلاد اجتماع ہوا جس میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

میلاد اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی محمد سلمان عطاری، ذون ذمہ دار نے شرکا کے درمیان اخلاقِ مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو اخلاقِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پہ عمل کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور کڈز مدنی چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئے "KALMA & DUA" کا تعارف کروایا جس پر پرائمری کے اسٹوڈنٹس نے کڈز مدنی چینل دیکھنے اور اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے کی نیت کا اظہار کیا اس موقع پر میٹرک کے اسٹوڈنٹس نے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔