شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی)کے تحت گزشتہ دنوں U.V.A.S لاہور کے مین ہاسٹلز میں مدنی دوروں کا سلسلہ ہواجن میں 26 مدنی درس کا اہتمام کیا گیا۔ ان دروس میں کم و بیش 126 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔


فیڈرل اردو یونیورسٹی اور اقرا یونیورسٹی کے پروفیسرز نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا اور مختلف شعبہ جات(المدینۃ العلمیہ، مدنی چینل، آئی ٹی و دیگر) کا وزٹ کروایا۔ انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی نیت کی۔


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی)کے تحت گزشتہ دنوں اطراف ڈىرہ کابینہ کے ڈوىژن شاہ صدر دىن مىں اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں گورنمنٹ اور پرائیوٹ اسکولز کے پرنسپلز اور ٹیچرز کى شرکت ہوئى۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کے درمیان دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کاموں کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: عطا محمد عطارى رکن زون شعبہ تعلیم ڈىرہ زون)


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت مارچ2020ء میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوگا جس میں” ظاہروباطن ایک جیسارکھنے“ کے موضوع پرمدنی پھول بیان کئے جائیں گے۔یہ مدنی پھول شرکائے مدنی مشورہ کے علمِ دین میں اضافے،مختلف معلومات اوردِلچسپی وغیرہ بڑھانے کی نیت سے پیش کیے جاتےہیں۔اس بیان کے مطالعے سے آپ جان سکیں گے(حسرت زدہ لوگ، ظاہروباطن ایک جیسارکھنے کا مطلب کیا ہے؟،صاف چہرے اورمَیلے دِل، ظاہر و باطن یکساں کیوں نہیں؟، فرامینِ امیر اہلسنت اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے منتخب مدنی پھول)۔


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت 26فروری2020ء بروز بدھ ٹنڈوجام ایگری کلچرل یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع میں اسماعیل کمبر (ڈائریکٹر ایگری کلچرل یونیورسٹی)، ڈاکٹر قمر دین جوگی( ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیرس)، منصور حیدر (ڈائریکٹرآئی ٹی ڈیپارٹ) ، ناصر راجپوت (چیئرمین ایمنل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ) سمیت دیگر پروفیسرز، اسٹوڈنٹس اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجتماع کے خصوصی مہمان ہر دلعزیز شخصیت رکن شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری تھے جن کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے زبان و شرم گاہ کی حفاظت کرنے ، جھوٹ سے بچنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: جنید عطاری، ریجن ذمہ دار)


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت 27فروری2020ء بروز جمعرات ٹنڈوجام ایگری کلچر یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم ہال میں پروفیشنلز مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔مدنی حلقے میں پروفیسرز و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اختتام پر شخصیات سے ملاقات ور تقسیمِ رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ: جنید عطاری، ریجن ذمہ دار)


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی ) کے تحت 26فروری2020ء بروز بدھ گورنمنٹ ڈگری کالج پنڈی بھٹیاں میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔اجتماع میں کالج کے اساتذہ ، طلبہ اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران مجلس شعبہ تعليم پاکستان عبدالوہاب عطاری نے کردار سازی کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور بتایا کے دعوتِ اسلامی کس انداز سے معاشرے میں کردار سازی کے لئے کوشاں ہے نیز شرکا کو ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد نیازاصغر عطاری، شعبہ تعلیم)


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی ) کے تحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون ذمہ دار شعبہ تعلیم محمد احمد ندیم عطاری نےاوکاڑہ کابینہ میں مختلف اساتذہ کرام (جہانگیر عباس، مرغوب عالم، رشید احمد، ملک جاوید اقبال، مشتاق عطاری اور حافظ اعجاز) سے ملاقاتیں کیں ۔ دورانِ ملاقات انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد احمد ندیم عطاری، ذمہ دار پاکپتن زون شعبہ تعلیم)


دعوتِ اسلامی کی مجلس (شعبۂ تعلیم) کے زیر اہتمام26فروری2020ء بروز بدھ پنجاب کے شہر بہاولپور اور لودھراں کے مختلف تعلیمی اداروں(گورنمنٹ SE کالج بہاولپور، PINS کالج لودھراں، کہرور پکا گیلیکسی مارکی سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے زیرِ نگرانی 24فروری2020ء بروز پیر شریف علی گڑھ پبلک ہائی اسکول ڈیرہ اللہ یار کا دورہ ہوا۔اس موقع پر رکن زون شعبہ تعلیم نے صدر پرائیویٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ اللہ یار و پرنسپل علی گڑھ ہائی سکول ڈیرہ اللہ یار سے ملاقات کی اور انہیں مدرسۃ المدینہ بالغان کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے ادارے میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:عاصم نعیم عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم)


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے زیرِ نگرانی 25فروری2020ء بروز منگل گورنمنٹ پرائمری سکول گوٹھ نبی بخش خان کھوسہ ڈیرہ اللہ یار زون میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی حلقے میں اسکول کے اساتذہ، اسٹوڈنٹس اور ان کے سرپرست نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن زون شعبہ تعلیم نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کی افادیت و اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کرنےاور قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:عاصم نعیم عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم)


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی ) کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان میں محفلِ نعت ہوئی۔ اجتماع میں مختلف اداروں کے پرنسپلز، پروفیسرز، ٹىچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کى۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ اجتماع کے اختتام پر شرکا میں مدنى انعامات کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔ (رپورٹ:عطا محمد عطارى، رکن زون ڈیرہ غازی خان )