9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت کورنگی کابینہ کے ایک نجی
ادارے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ شعبہ تعلیم کے زون ذمہ دار نے ادارے کے
سربراہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر، مدنی چینل، اور
آئی ٹی مجلس میں ہونے والے مدنی کام سے آگاہ کیا۔ زون ذمہ دار نے سربراہ کو ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے، ٹیچرز کا مدنی حلقہ لگانے اور میلاد اجتماع کروانے کی
ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد سلمان
عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تعلیم)