دعوت اسلامی کی
مجلس شعبہ تعلیم کے تحت5 مارچ بروز جمعرات 2020ء ڈیرہ اسماعیل خان زون میں شعبہ تعلیم زون ذمہ دار نے قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس
چانسلر عدیل صاحب سے ملاقات کی،اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور 7دن فیضان نماز کورس کرنے کی نیت بھی کروائی ۔(رپورٹر: حامد رضا عطاری
شعبہ تعلیم)
شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی) کے تحت 4مارچ2020ء بروز بدھ ساہیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون،
تمام نگران کابینہ اور اراکین زون نے شرکت کی۔ نگران زون نے مدنی مشورے
میں فیضانِ قراٰن وحدیث کورسز کے بارے میں بریفنگ
دی اور اس کی افادیت کو بیان کرتے ہوئے
کورسز کروانے کی ترغیب دلائی جس پرساہیوال زون کے تمام نگران کابینہ نے ہاتھوں
ہاتھ کورسز کروانے کے اہداف پیش کئےاور کورسز کی زبردست تشہیر کے حوالے سے
مشاورت کی گئی۔(رپورٹ:حافظ شہزاد مدنی، شعبہ تعلیم ساہیوال زون)
مجلس شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت 3مارچ2020ء بروز منگل چشتیاں کابینہ بہاول نگر میں سنتوں بھرا
اجتماع ہوا۔اجتماع میں مختلف شعبے سے
وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے اسلام اور سائنس کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سنتِ رسول کو زندگی کا حصہ بنانے دینی علوم
سیکھنے کا ذہن دیاجس پرکئی اسلامی بھائیوں
نے دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں پڑھنے اور پانچ وقت کی نماز ادا کر نے کی نیت کی۔(رپورٹ: محمد وکیل عطاری، مجلس ہفتہ وار اجتماع رکن کابینہ )
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی)کے تحت گزشتہ دنوں U.V.A.S لاہور کے مین ہاسٹلز میں مدنی دوروں کا سلسلہ ہواجن میں 26 مدنی
درس کا اہتمام کیا گیا۔ ان دروس میں کم و بیش 126 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
فیڈرل اردو یونیورسٹی اور اقرا یونیورسٹی کے
پروفیسرز کی عالمی مدنی مرکزآمد
فیڈرل اردو یونیورسٹی اور اقرا یونیورسٹی کے
پروفیسرز نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا اور مختلف شعبہ جات(المدینۃ العلمیہ، مدنی چینل، آئی ٹی و دیگر) کا وزٹ کروایا۔ انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی نیت کی۔
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی)کے تحت گزشتہ دنوں اطراف ڈىرہ کابینہ
کے ڈوىژن شاہ صدر دىن مىں اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں گورنمنٹ اور پرائیوٹ اسکولز کے پرنسپلز اور ٹیچرز
کى شرکت ہوئى۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کے درمیان دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں کاموں کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ:
عطا محمد عطارى رکن زون شعبہ تعلیم ڈىرہ زون)
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت مارچ2020ء میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوگا جس میں” ظاہروباطن ایک
جیسارکھنے“ کے موضوع پرمدنی پھول بیان کئے جائیں گے۔یہ مدنی پھول شرکائے مدنی
مشورہ کے علمِ دین میں اضافے،مختلف معلومات اوردِلچسپی وغیرہ بڑھانے کی نیت سے پیش
کیے جاتےہیں۔اس بیان کے مطالعے سے آپ جان سکیں گے(حسرت زدہ لوگ، ظاہروباطن ایک جیسارکھنے کا مطلب کیا ہے؟،صاف چہرے اورمَیلے دِل، ظاہر و
باطن یکساں کیوں نہیں؟، فرامینِ امیر اہلسنت اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں
سے منتخب مدنی پھول)۔
ٹنڈوجام ایگری کلچر یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت 26فروری2020ء بروز بدھ ٹنڈوجام
ایگری کلچرل یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم ہال
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع میں اسماعیل کمبر (ڈائریکٹر ایگری کلچرل یونیورسٹی)، ڈاکٹر
قمر دین جوگی( ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس
افیرس)، منصور حیدر (ڈائریکٹرآئی ٹی ڈیپارٹ) ، ناصر راجپوت (چیئرمین ایمنل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ) سمیت
دیگر پروفیسرز، اسٹوڈنٹس اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجتماع کے
خصوصی مہمان ہر دلعزیز شخصیت رکن شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری تھے جن کی آمد پر ان
کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے زبان و شرم گاہ کی حفاظت کرنے ، جھوٹ سے بچنے اور نمازوں کی
پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: جنید عطاری، ریجن ذمہ دار)
ٹنڈوجام ایگری کلچر یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم ہال میں پروفیشنلز
مدنی حلقے کا اہتمام
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت 27فروری2020ء بروز جمعرات ٹنڈوجام ایگری کلچر یونیورسٹی کے مین
آڈیٹوریم ہال میں پروفیشنلز مدنی حلقے کا
اہتمام کیا گیا۔مدنی حلقے میں پروفیسرز و
دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی
پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اختتام پر
شخصیات سے ملاقات ور تقسیمِ رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ: جنید عطاری، ریجن ذمہ دار)
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی ) کے تحت 26فروری2020ء بروز بدھ گورنمنٹ ڈگری کالج پنڈی بھٹیاں میں سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔اجتماع میں کالج کے اساتذہ ، طلبہ اور دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران مجلس شعبہ تعليم پاکستان عبدالوہاب عطاری نے کردار سازی کے حوالے سے بیان
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور بتایا کے دعوتِ اسلامی کس انداز سے
معاشرے میں کردار سازی کے لئے کوشاں ہے نیز شرکا کو ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے
میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد
نیازاصغر عطاری، شعبہ تعلیم)
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی ) کے تحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون ذمہ دار شعبہ تعلیم محمد احمد ندیم عطاری نےاوکاڑہ
کابینہ میں مختلف اساتذہ کرام (جہانگیر
عباس، مرغوب عالم، رشید احمد، ملک جاوید اقبال، مشتاق عطاری اور حافظ اعجاز) سے ملاقاتیں کیں ۔ دورانِ ملاقات انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد احمد ندیم عطاری، ذمہ دار پاکپتن
زون شعبہ تعلیم)
لودھراں اور بہاولپور میں شعبۂ تعلیم کے زیر
اہتمام اجتماعات کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس (شعبۂ تعلیم) کے زیر اہتمام26فروری2020ء بروز بدھ پنجاب کے شہر بہاولپور اور لودھراں کے مختلف تعلیمی اداروں(گورنمنٹ SE
کالج بہاولپور، PINS کالج
لودھراں، کہرور پکا گیلیکسی مارکی سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی
محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔