میر پور خاص زون میں ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور پرائیویٹ
اسکولز کے اونرز سے ملاقاتیں
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران پاکستان عبد الوہاب عطاری نے میر پور خاص زون
کے مقامی کوچنگ اکیڈمی میں ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور پرائیویٹ اسکولز کے اونرز
سے ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور اس حوالے سے
مشاورت کرتے ہوئے یونین کے ذمہ داران کو اہداف بھی دیئے۔
واضح رہے کہ میر پور خاص میں 26 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا
جائیگا۔
قصور میں پرائیویٹ اسکولز سیشن کے صدر اور ایجوکیشن کے
آفیسرز سے ملاقاتیں
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے قصور میں پرائیویٹ اسکولز سیشن کے صدر اور
ایجوکیشن کے آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ دارن نے انہیں تعلیمی میدان میں دعوت
اسلامی کی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور 23 اگست 2020ء کو ہونے والے
ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
واضح رہے کہ قصور میں 12 مقامات پر اس اجتماع
پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کےتحت نگران
مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے قصور شہر میں نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز
اجتماع کی دعوت پیش کی اور اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں سے وابستہ اسلامی
بھائیوں میں اس اجتماع کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ تعلیم اور مجلس ویلفیئر کے ریجن ذمہ دار کا ملتان
میں کڈنی سینٹر کا دورہ
ریجنل بلڈ سینٹر ملتان کے مینیجر کی دعوت پر
شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ دار ارشد عطاری اور مجلس ویلفیئر کے ریجن ذمہ دار محمد آصف
عطاری نے کڈنی سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران
نے انہیں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت ہونے والے فلاحی
کاموں کے حوالے اپڈیٹ فراہم کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری سمیت شعبہ تعلیم کور core کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے
ٹیچرز اجتماع،تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد حکمت عملی اپنانے اور یونیوسٹیز میں قرآن
مجید پڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
میر پور خاص میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جدول مشاورت کے ذمہ داران قاسم عطاری،
نعمان عطاری اور ریجن ذمہ دارشعبہ تعلیم
محمد جنید عطاری سمیت تھر زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس عبد
الوہاب عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت افتخار
علوی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے M.P.Aسید ابرار حسین شاہ ، ٹیم سر عام کے نائب صدر سید فرحان سعید اور دیگر
شخصیات نے شرکت کی۔ شعبہ تعلیم فیصل آباد کے ریجن ذمہ دار سید عاصم سعید عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا ۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے
ملتان میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کےا سکالرشپ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ انتخاب
عالم سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اوریہ اجتماع B.Z.U میں بذریعہ مدنی چینل اجتماعی طور پر دیکھنے کے حولے سے کلام کیا۔
شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام اراکین زون اور اراکین کابینہ
ملتان کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
اراکین زون اور اراکین کابینہ ملتان کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری اور نگران مجلس عبد الوہاب عطاری نے23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع
کے حوالے سے گفتگو کی۔ مدنی مشورے میں اجتماع کے لئے 1072 مقامات طے کئے گئے جبکہ
مقامات کی لسٹیں جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے
ملتان میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر سید نثار
شاہ سےملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریاض احمد خان سے ملاقات، ٹیچرز
اجتماع کی دعوت دی گئی
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران مجلس
عبد الوہاب عطاری نے ملتان میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر C.E.O ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ریاض احمد خان سے ملاقات کی
اور انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء
کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اس دعوت کو
اپنے متعلقہ تمام اساتذہ تک پہچانے کی نیت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت مدنی
مشورہ ہوا جس میں سیالکوٹ زون اور گوجرانوالہ زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران
مجلس عبد الوہاب عطاری نے23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کی بھر پور تیاری
کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
Dawateislami