گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاولپور  میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں M.Com کےاسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس شعبۂ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے” ذمہ داری کی اہمیت و فوائد “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام خوبصورت اور پیار ا دین ہے اور اپنے ماننے والوں کو ذمہ دار اور بامقصد دیکھنا چاہتا ہے (رپورٹ: محمد فراز عطاری، شعبہ تعلیم آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 28جنوری2020ء بروز منگل رکن زون شعبۂ تعلیم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن ڈیرہ اللہ یار میں اسٹوڈنٹس سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔

اسی طرح گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ڈیرہ اللہ یار میں اسٹاف کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن زون شعبۂ تعلیم نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ادارے میں مدنی کام شروع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےمدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا اجازت دی۔ حلقے کےاختتام پر رکنِ زون شعبۂ تعلیم نے اسکول کے پرنسپل سے ملاقات بھی کی۔

شعبۂ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے گورنمنٹ انٹر کالج ڈیرہ اللہ یار کےپرنسپل ایوب کھوسہ سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور ادارے میں مدنی کام شروع کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر کالج میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کی اجازت مل گئی۔(رپورٹ:عاصم نعیم عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم ڈیرہ اللہ یار و کشمور زون)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام20 جنوری 2020 بروز پیر ڈیرہ مراد جمالی ڈویژن و کابینہ ڈیرہ اللہ یار زون میں آفس درس اور مدنی حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن زون شعبہ تعلیم عاصم نعیم عطاری نے Guard the knowledge کے موضوع پر ایجوکیشن آفیسرز اور کلرک کے درمیان بیان کیا، مبلغ دعوت اسلامی نے حرص اور دل کی حفاظت سے متعلق نکات پیش کیے۔ (رپورٹ: عاصم نعیم عطاری رکن زون شعبہ تعلیم)



دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام21 جنوری 2020 بروزمنگل ڈویژن گھوٹکی کابینہ ڈھرکی،  زون کشمور کی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی گھوٹکی کیمپس میں وزٹ کا شیڈول ہواجس میں رکن زون شعبہ تعلیم نے فرض علوم کی اہمیت کے موضوع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کیمپس اور دیگر اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا، مبلغ دعوت اسلامی نے اپنے بیان میں مجلس آئی ٹی کی ایپلی کیشن کا تعارف پیش کیا اور ان کے استعمال کی ترغیب دی۔(رپورٹ: عاصم نعیم عطاری رکن زون شعبہ تعلیم)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام21 جنوری 2020 بروزمنگل ڈویژن گھوٹکی کابینہ ڈھرکی، زون کشمور کے گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل کالج گھوٹکی میں نیکی کی دعوت کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن زون شعبہ تعلیم نے پرنسپل اور دیگر اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا، مبلغ دعوت اسلامی نے اپنے بیان میں مدرسۃ المدینہ بالغان کی دعوت دی ۔(رپورٹر: عاصم نعیم عطاری رکن زون شعبہ تعلیم)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 21جنوری 2020 بروزمنگل ڈویژن گھوٹکی کابینہ ڈھرکی،  زون کشمور کے علامہ اقبال ماڈل پبلک اسکول گھوٹکی میں مدنی حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن زون شعبہ تعلیم نے بیان کیا۔ پرنسپل کو اسکول میں درس کی ترغیب دلائی، ہر جمعہ کو اسکول میں اجتماعی طور پر آڈیو ہفتہ وار رسالہ سنا یا جائے گا ۔(رپورٹ: عاصم نعیم عطاری رکن زون شعبہ تعلیم)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم  کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوششوں سےنواب شاہ زون میں قائم ھائی اسکول کے اسٹوڈنٹس میں دو نئے مدرستہ المدینہ بالغان کا آغاز کیا جا چکا ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 24جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی اوکاڑہ کابینہ کی اوکاڑہ ڈویژن میں مجلس کے   ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول اوکاڑہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے ا سٹاف اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:محمد احمد ندیم عطاری، پاکپتن زون ذمہ دار شعبہ تعلیم)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت 24 جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک  فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی اوکاڑہ کابینہ کے اوکاڑہ ڈویژن میں ڈویژن مشاورت شعبۂ تعلیم اسلامی بھائیوں نے خصوصی اسلامی بھائیوں کے لئے قائم گنج شکراسکول فار اسپیشل پرسن (Ganj Shakar School For Special Person) میں نیکی کی دعوت پیش کی۔نابینا بچوں کو رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتیں سکھائیں اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد احمد ندیم عطاری ، ذمہ دار پاکپتن زون شعبہ تعلیم)


 دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت24جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی اوکاڑہ کابینہ کے اوکاڑہ ڈویژن میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول اوکاڑہ کا دورہ کیااور اسکول کے اسٹاف اور طلبہ کو نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:محمد احمد ندیم عطاری، ذمہ دار پاکپتن زون شعبہ تعلیم)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور لنکن کارنر لائبریری میں نگران مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے ایم فل، پی ایچ ڈی ا سکالرز، پروفیسر اور چیف لائبریرین کے درمیان مطالعہ کرنے کی اہمیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں مطالعہ علمِ دین کی جان ہے لہذا جس علم سے ہر وقت واسطہ پڑتا ہے اس کی مثال غذا کی طرح ہے کہ جس طرح انسان کے لئے غذا لازمی ہے اسی طرح جس علم سے اس کا تعلق ہے اسے سیکھنے اور اس پر عمل کیلئے مطالعہ ضروری ہے۔ کیونکہ عمل کی کیفیت جاننے سے پہلے اس کا علم ہونا ضروری ہے جیسا کہ حضرت سید نا شیخ ابوطالب مکی فرماتے ہیں”عمل سے پہلے علم ضروری ہے کیونکہ عمل کے فرض ہونے کی وجہ سے اس کا علم حاصل کرنا بھی فرض ہوجاتا ہے“۔(رپورٹ:محمد فراز عطاری، شعبہ تعلیم آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  شعبہ تعلیم کے تحت 22جنوری2020ء بروز بدھ خان گڑھ حیدر آباد میں ایک تعلیمی ادارے میں مدنی حلقہ ہوا۔ مدنی حلقے میں ادارے کے پرنسپل و اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن زون مجلس شعبہ تعلیم نے فرض علوم کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئےآن لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: عاصم نعیم عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم )