دعوتِ اسلامی کی مجلس  شعبہ تعلیم کے تحت17 جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک اللہ داد کالونی اوکاڑہ کی مقامی کالج میں سنتوں بھرےاجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں رکن کابینہ شعبہ تعلیم، کالج کے پرنسپل ، وائس پرنسپل ، ٹیچرز اورطلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سیرت رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق بہن کی عزت و احترام کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:علی رضا عطاری ، رکن کابینہ شعبہ تعلیم)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  شعبہ تعلیم کے تحت 16 جنوری2020ء بروزجمعرات گورنمنٹ ہائی اسکول غازی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں اسکول کے پرنسپل، ٹیچرز اور طلبہ سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ زون اسلامی بھائی نے عقلمند کون کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دنیوی علم کے ساتھ دینی علوم کے حصول اور اس پر عمل کے لئے بھی کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت آج صبح 20جنوری 2020ء کو علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں سحری اجتماع ہوا جس میںMBBSکے 14 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت میرپورخاص کی ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں پروفیسرز، انجینئرز اور ٹیچرز سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس پروفیشنل پاکستان کے نگران نے سنتوں بھرابیان فرمایا جس میں انہوں نے اسلام اور سائنس کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقانِ رسول نے کورس کرنے کی نیت کی۔

اسی طرح مجلس پروفیشنل و شعبۂ تعلیم کے تحت جامشورو حیدرآباد زون میں پاکستان کی بڑی میڈیسن کمپنی نوآرٹس میں پروفیشنلز کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت ِاسلامی ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماع میں کثیر فارمیسرز،انجینئرز اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ:جنید عطاری، مجلس شعبہ تعلیم)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت15جنوری2020ء بروز بدھ  وزیر آباد کابینہ کے شہر علی پور چٹھہ پنجاب گروپ آف کالجز کے آفیشل پروگرام میں نگران مجلس شعبۂ تعلیم نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز طلبہ کے مابین ہونے والےنعت اور قرأت کے مقابلے میں بھی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جج کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت15جنوری2020ء بروز بدھ  پاکپتن زون ڈویژن اوکاڑہ میں ڈویژن ذمہ داران شعبۂ تعلیم اور دیگر اسلامی بھائیوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل اور دیگر اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ انسٹیٹیوٹ میں ماہانہ درس اور”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ کی ترکیب بنی۔(محمد احمد ندیم عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت15جنوری2020ء بروز بدھ  پاکپتن کابینہ کی عارف والا ڈویژن میں نگران زون محمد سرفراز عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ Aspire College اسپائر کالج کا وزٹ کیا اس موقع پر پرنسل اور اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور مختلف کلاسز میں بھی طلبہ کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ (محمد احمد ندیم عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں  ذمہ دار اسلامی بھائی نے گورنمنٹ ڈگری کالج سبی کے پرنسپل پروفیسر حضور بخش سومرو اور سبی ڈویژنل اسکول کے وائس پرنسپل ظہور احمد سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ادارے میں مدرسۃ المدینہ بالغان کھلوانے کے حوالے سے ذہن دیا۔ جلد ہی اسکول میں مدرسۃ المدینہ بالغان کی کلاسز دعوت اسلامی کے قاری صاحب پڑھائیں گے۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پا کپتن زون کے شہر رینالہ خورد میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرشعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار سید عاصم عطاری نے سنتوں بھرا بیان بیان فرماتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


شعبہ تعلیم  (دعوت اسلامی)کے تحت 12جنوری بروز اتوارساہیوال کی وکٹوریہ مارکیٹ میں شعبہ تعلیم اور تجارت سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا اجتماع ہوا جس میں رکن شوری حاجی محمداظہر عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں ٹیچرز، پروفیسرز، لیکچرار، ایم فل / پی ایچ ڈی ہولڈرز ، اسٹوڈنٹس سمیت تاجران اور شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اجتماع کے اختتام پر رکن شوری شرکا سے ملا قات بھی فرمائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 12جنوری  بروز اتوار لودھراں کابینہ دنیاپور ڈویژن 341چک میں ایصالِ ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں نگران کابینہ قاری خالد عطاری و رکن زون شعبہ تعلیم سمیت کثیر سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ نگران کابینہ قاری خالد عطاری و رکن زون شعبہ تعلیم نے مختلف موضوعات پر مدنی پھول دیئے ۔ شرکا کو والدین کا ادب کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے کا ذہن دیا گیا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مزید کہاکہ ہمیں اپنے گھر والوں کی صلوٰۃ و سنت کے مطابق تربیت کرنی چاہیئے اور دینِ اسلام کے حکم پر عمل کرتےہوئے اپنی بہن کو وراثت میں حصہ ضرور دینا چاہئے۔ (رپورٹ محمد فہیم عطاری، شعبہ تعلیم ملتان)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پاکپتن زون کی بصیر پور کابینہ کے ڈویژن ذمہ دار شعبۂ تعلیم اورمدنی مرکزفیضان مدینہ بصیرپور کے امام صاحب کے ساتھ تعلیمی  اداروں میں 12 مدنی کاموں کی ترقی وفروغ کے لیے مشاورت ہوئی جبکہ گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کا مدنی مشورہ ہوا۔کل سے ان کا نماز کورس شروع ہو گا اور اگلے ہفتے سے ان کے ہاسٹل میں 2 مدرسۃالمدینہ بالغان بھی شروع ہو جائیں گے۔(رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری ذمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)