شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت گزشتہ دنوں علی گڑھ ٹیکنیکل کالج اور سر سید یونیورسٹی کے ایڈمن انچارج محمد ریحان سے مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات اور ان کی خدمات کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ و دیگر رسائل تحفۃً پیش کئے۔