8 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی) کے تحت 4مارچ2020ء بروز بدھ ساہیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون،
تمام نگران کابینہ اور اراکین زون نے شرکت کی۔ نگران زون نے مدنی مشورے
میں فیضانِ قراٰن وحدیث کورسز کے بارے میں بریفنگ
دی اور اس کی افادیت کو بیان کرتے ہوئے
کورسز کروانے کی ترغیب دلائی جس پرساہیوال زون کے تمام نگران کابینہ نے ہاتھوں
ہاتھ کورسز کروانے کے اہداف پیش کئےاور کورسز کی زبردست تشہیر کے حوالے سے
مشاورت کی گئی۔(رپورٹ:حافظ شہزاد مدنی، شعبہ تعلیم ساہیوال زون)