8 رجب المرجب, 1446 ہجری
وفاقی اردو یونیورسٹی میں محفلِ نعت، رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری کا خصوصی بیان
Mon, 9 Mar , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس ’’ شعبۂ تعلیم‘‘ کے زیر اہتمام گلشن اقبال کراچی میں قائم ’’وفاقی اردو یونیورسٹی‘‘ کے
’’کیمیا‘‘ ڈیپارٹ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے بیان فرمایا اوراساتذۂ کرام و طلبہ کو امیر اہل سنّت کے عطا کردہ 72 مدنی
انعامات پر عمل کرتے ہوئے اپنا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔اس اجتماع میں پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر ، رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر، شعبۂ کیمیا کے ڈاکٹر
افتخار احمد اور ڈاکٹر محمد علی سمیت یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ و اسٹوڈنٹس نے شرکت
کی۔ اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں شخصیات سے ملاقات کی۔
طلبۂ کرام نے اجتماع کے حوالے سے اپنے
تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اجتماع کو سراہا اور مدنی انعامات پر عمل کی نیت کا
اظہار کیا۔