مجلس شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت 3مارچ2020ء بروز منگل چشتیاں کابینہ بہاول نگر میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔اجتماع میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے اسلام اور سائنس کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سنتِ رسول کو زندگی کا حصہ بنانے دینی علوم سیکھنے کا ذہن دیاجس پرکئی اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں پڑھنے اور پانچ وقت کی نماز ادا کر نے کی نیت کی۔(رپورٹ: محمد وکیل عطاری، مجلس ہفتہ وار اجتماع رکن کابینہ )