10جنوری 2020ء  کو رکنِ زون شعبہ تعلیم نے اوستہ محمد ضلع جعفر آباد بلوچستان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سر شاہ بخش پندرانی سے ملاقات کی ۔ رکنِ زون نےانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے آن لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح شعبہ تعلیم کے تحت دی سمارٹ اسکول اوستہ محمد میں پرنسپل و اسٹاف کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ زون نے فرض علوم کی اہمیت پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: عاصم نعیم عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم)


پاکپتن زون میں مختلف ذمّہ داران سے ملاقات،12مدنی کاموں کے حوالے سے کلام ہوا

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کےزون ذمّہ دار نے 10جنوری 2020ء کو پاکپتن زون اوکاڑہ کابینہ میں رینالہ ڈویژن کے ذمّہ دار، اختر آباد کے نگران ،حبیب آباد کے نگران اور پتوکی کے ڈویژن ذمّہ دار مجلس شعبہ تعلیم سے ملاقات کی ۔ زون ذمّہ دار نے 12مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور تعلیمی اداروں میں 12مدنی کاموں کو رائج کرنے کے بارے میں کلام کیا۔


گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کا مدنی حلقہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 9جنوری 2020ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ رکنِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار جتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد فہیم عطاری، معاون زون ذمّہ دار مجلس شعبہ تعلیم)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی حلقہ

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی قاسم پور کے اسٹوڈنٹس کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 8جنوری2020ء مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی قاسم پور کے اسٹوڈنٹس اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔رکنِ زون شعبہ تعلیم نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے 23،24،25 جنوری 2020ء کوقافلے میں سفر کرنے کےحوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ:محمد فہیم عطاری، معاون زون ذمّہ دار مجلس شعبہ تعلیم)


ساہیوال اور فیصل آباد زون کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں فیصل آباد اور ساہیوال زون کے ذمّہ داران نےشرکت کی۔ ریجن ذمّہ دارنے شرکا کی تربیت کی اور 2020ء کے اہداف طے کئے ۔ ریجن ذمّہ دار نے تعلیمی اداروں میں مدنی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

اوکاڑہ میں گورنمنٹ ’’گنج شکر اسکول فار اسپیشل پرسن ‘‘ کے ڈائریکٹر سے ملاقات

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کے تحت 7 جنوری 2020ء بروز منگل اوکاڑہ ڈویژن کےذمّہ داران نے گورنمنٹ ’’گنج شکر اسکول فار اسپیشل پرسن ‘‘ کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ ذمّہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت دی اوردعوت ِ اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا ۔( رپورٹ:محمد احمد ندیم عطاری، ذمہ دار پاکپتن زون شعبہ تعلیم)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت چک مدرسہ ضلع بہاول نگر میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا۔کورس کے اختتام پر  نگرانِ کابینہ نے سنّتوں بھر ا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔نگرانِ کابینہ نے مدنی کاموں کے حوالے سے ذمّہ دارایاں بھی تقسیم کیں۔(رپورٹ: ارشد حسن عطاری رکن زون شعبہ تعلیم)


دعوت ِاسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت3 جنوری 2020 ء بروز جمعۃالمبارک چک مدرسہ چشتیاں ، ضلع بہاول نگر میں ”فیضان ِنماز کورس“ کا اہتمام ہوا جس میں اسکول و کالج کےٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ اسلامی بھائی نے نماز کی اہمیت کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: ارشد حسن عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم)


دعوت ِاسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں خان پور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کابینہ سطح سے لیکر ادارہ سطح کے ذمہ دار  اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی حلقے کے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں اسکول و کالجز میں مدنی کام کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ:راشد سعیدمدنی، رکن زون شعبہ تعلیم)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت    (27,28,29) دسمبر 2019ء کو خان پور ڈویژن میں 12 مدنی کام کورس کا اہتمام ہوا جس میں پروفیسرز،ڈاکٹرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے علمِ دین اور نگرانِ کابینہ نے قبر کی تیاری کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور 12 مدنی کاموں کو معمولات ِزندگی میں شامل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:راشد سعید مدنی، رکنِ زون شعبہ تعلیم)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن  لاہور میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی نے زندگی کے مختلف شعبہ جات(انجئینرز، آئی ٹی پروفیشنلز، فنانس آفیسر ز اور دیگر ادارے) سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:راشد سعید مدنی، رکنِ زون شعبہ تعلیم)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت K.P.K کےشہر مانسہرہ میں گورنمنٹ کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنس کالج میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔نگران ہزارہ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتے ہوئےمدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد سلیم عطاری، ذمّہ دار ہزارہ زون شعبہ تعلیم)