پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت K.P.K کےشہر مانسہرہ میں گورنمنٹ کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنس کالج میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔نگران ہزارہ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتے ہوئےمدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد سلیم عطاری، ذمّہ دار ہزارہ زون شعبہ تعلیم)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کےتحت 7دسمبر2019ء کوگورنمنٹ ہائی اسکول بلنڈ کوٹ بٹگرامk.p.k میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔نگرانِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو فیضانِ نماز کورس کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سلیم عطای، ذمّہ دار ہزارہ زون شعبہ تعلیم)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 4دسمبر2019ء کوK.P.K کےشہر بالاکوٹ میں نجی تعلیمی ادارے پبلک ا سکول اینڈ کالج میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں نگران ہزارہ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد سلیم عطاری، ذمّہ دار ہزارہ زون شعبہ تعلیم)

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 3دسمبر 2019ء کو گورنمنٹ ہائی اسکول ساگر کلاں حافظ آباد  میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔رکنِ کابینہ شعبہ تعلیم نے ”نبی کریم ﷺ کو اپنا آئیڈیل بنائیں“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کیا۔(محمد دانش عطاری،کارکردگی ذمّہ دار،حافظ آباد کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت ایبٹ آباد میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے  شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا رعطاری نے”عقل مند کون؟“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قراٰن مجید کی تلاوت کرنے اور نماز کا اہتمام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد فراز عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس شعبہ تعلیم)

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت ایبٹ آباد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کامسیٹس یونیورسٹی، ہزارہ یونیورسٹی، ایوب میڈیکل کالج اور فرنٹیئر میڈیکل کالج سمیت دیگر یونیورسیٹیزاور کالجزکے اسٹوڈنٹس،پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا۔(رپورٹ:محمد فراز عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس شعبہ تعلیم)

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ ٔتعلیم  کےتحت گفٹ کالج حافظ آباد میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کالج پرنسپل، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔رکنِ کابینہ شعبہ تعلیم نے ”مقصد حیات کے موضوع پر سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی اور شعبہ تعلیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد دانش عطاری، کارگردگی ذمہ دار مجلس شعبہ تعلیم)

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ ٔتعلیم  کےتحت فارابی لاء کالج حافظ آباد میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں DSP حافظ آباداور بار کونسل کے ممبران سمیت کثیر تعدادمیں وکلا نے شرکت کی۔ نگرانِ زون مجلس شعبہ تعلیم نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنّت مصطفیٰﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کارگردگی ذمہ دار مجلس شعبہ تعلیم)

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ ٔتعلیم  کےتحت اسٹار سائنس اکیڈمی حافظ آباد میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ اور پروفیسر نے شرکت کی۔نگرانِ زون مجلس شعبہ تعلیم نے ”وجہ تخلیق کائنات“کے موجوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنّت مصطفیٰﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد دانش عطاری، کارگردگی ذمہ دار مجلس شعبہ تعلیم)

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس  شعبہ تعلیم کے تحت حافظ آبادمسلم گروپ آف کالجز کے مین کیمپس میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہواجس میں اسٹوڈنٹس، پروفیسر اور ٹیچرزنے شرکت کی۔نگران مجلس شعبہ تعلیم نے ” معجزات مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنّتوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد فراز عطاری، کارکردگی ذمّہ دارمجلس شعبہ تعلیم)

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ ٔتعلیم  کےتحت گورنمنٹ ڈگری کالج حافظ آباد میں اجتماع میلاد کا انعقادکیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس، پروفیسر اور ٹیچرزنے شرکت کی۔نگران مجلس شعبہ ٔتعلیم نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنّت مصطفیٰﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پرشرکائے اجتماع میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: محمد فراز عطاری، کارکردگی ذمّہ دارمجلس شعبہ تعلیم)

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کے تحت پچھلے دنوں حافظ آباد پنجاب میں  واقع گفٹ کالج میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل،اسٹاف اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ رکن کابینہ مجلس شعبۂ تعلیم نے ”مقصد حیات“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کاذہن دیا۔(رپورٹ،محمد دانش عطاری ،حافظ آباد کابینہ کارگردگی ذمہ دار،مجلس شعبۂ تعلیم)