شعبہ
تعلیم (دعوت اسلامی ) کے رکن
کابینہ نے 15 فروری 2020ء کو حافظ آباد کابینہ میں کازوے کالج کے پرنسپل سے ملاقات
کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کالج میں دعائے صحت اجتماع
کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور وقت فائنل کیا۔
اسی طرح شعبہ تعلیم کے تحت 15 فروری 2020ء
کو فیصل آباد پینسرہ کابینہ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگرانِ مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے ” آقا علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیےبہترین
نمونہ ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے نگرانِ عبد الوہاب عطاری نے 15 فروری 2020ء کوفیصل آباد جھنگ کے فیصل بورڈ آفس میں سیکرٹری سےملاقات کی اور انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے ایپلی کیشنز کے متعلق معلومات
فراہم کیں۔ (رپورٹ: محمد عمران
عطاری، فیصل آباد زون شعبہ تعلیم)