12 مدنی کام کورس کا اہتمام، رکنِ شوریٰ حاجی
محمد اسلم عطاری نے تربیت فرمائی
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت (27,28,29) دسمبر 2019ء کو خان پور ڈویژن میں 12 مدنی کام کورس کا اہتمام ہوا جس میں
پروفیسرز،ڈاکٹرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری نے علمِ دین اور نگرانِ کابینہ نے قبر کی تیاری کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمایا اور 12 مدنی کاموں کو معمولات ِزندگی میں شامل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:راشد سعید مدنی، رکنِ زون شعبہ تعلیم)
دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی نے زندگی کے مختلف شعبہ جات(انجئینرز، آئی ٹی پروفیشنلز، فنانس آفیسر ز اور دیگر ادارے) سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:راشد سعید مدنی، رکنِ زون شعبہ تعلیم)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت K.P.K
کےشہر مانسہرہ میں گورنمنٹ کامرس اینڈ
مینجمنٹ سائنس کالج میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے
شرکت کی ۔نگران ہزارہ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتے ہوئےمدرسۃ
المدینہ بالغان پڑھنے کا ذہن دیا۔
(رپورٹ: محمد سلیم عطاری، ذمّہ دار ہزارہ
زون شعبہ تعلیم)
دعوت اسلامی
کی مجلس شعبہ تعلیم کےتحت 7دسمبر2019ء کوگورنمنٹ ہائی اسکول بلنڈ کوٹ بٹگرامk.p.k
میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔نگرانِ
زون نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو فیضانِ نماز کورس کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سلیم عطای، ذمّہ دار ہزارہ زون شعبہ
تعلیم)
دعوت
اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 3دسمبر 2019ء کو گورنمنٹ ہائی اسکول ساگر کلاں
حافظ آباد میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔رکنِ کابینہ شعبہ تعلیم نے
”نبی کریم ﷺ کو اپنا آئیڈیل بنائیں“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کا تعارف
پیش کیا۔(محمد دانش عطاری،کارکردگی ذمّہ دار،حافظ آباد کابینہ)