دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےیکم فروری2020ء بروز ہفتہ گورنمنٹ ڈگری کالج ملکوال منڈی بہاؤ الدین کا دورہ کیا اور مدنی حلقہ لگایا۔ مدنی حلقے میں کالج کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن کابینہ شعبۂ تعلیم منڈی بہاؤ الدین کابینہ نے وقت کی قدر اور بامقصد اسلامی زندگی سے متعلق سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے، وقت کی قدر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: فیضان اشرف شامی، رکن کابینہ شعبہ تعلیم)