دعوتِ اسلامی کی مجلس  شعبہ تعلیم کے تحت 29جنوری2020ء بروز بدھ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی شعبہ ٹیکسٹائل ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ و رکن زون شعبہ تعلیم قاری خالد عطاری نے نبی اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک معجزات سے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع اور بالخصوص نوجوانوں کو سنتِ رسول پر عمل پیرا ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد فہیم عطاری، شعبہ تعلیم ملتان)