دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 18 ستمبر 2019ء کو ذمّہ داران نے نگرانِ ریجن کے ہمراہ جامع مسجد رضائے مصطفیٰ نزد سول ہسپتال شاہ کوٹ فیصل آباد کے اطراف میں علاقائی دورہ کیا اور وہاں کے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ واضح رہے کہ اس علاقائی دورہ میں مجلس مدرسۃ المدینہ شاہ کوٹ کے عملے نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں جامع مسجد رضائے مصطفیٰ میں بعد نماز ِ مغرب سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ شعبۂ تعلیم کے ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 13 ستمبر2019ء کو بہاولپور میں ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ پاکستان کی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے جنوبی پنجاب کے ڈائریکٹر باقر ندیم اور پرنسپل راؤ رضوان سے ملاقات کی ۔ نگران مجلس شعبۂ تعلیم نے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں تعلیمی اداروں میں ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں اسلام آباد زون کمپنی باغ مری میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی۔دورانِ کورس رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شرکا کو اپنے اخلاق بہتر بنانے اور بہتر فرد بن کر معاشرے کی اصلاح میں عملی کردار ادا کرنے کے متعلق نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں پشاور ہزارہ زون ایبٹ آباد ٹھنڈ یانی میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی اداروں سے وابستہ ا سٹوڈنٹس،ٹیچرز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ دورانِ کورس رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی علوم حاصل کرنے کے ساتھ اپنی ضرورت کے مطابق فرض علوم سیکھنے اور قراٰ ن و سنّت کی روشنی میں اپنی زندگی گزارنے کے نکات دئیے۔(رپورٹ ،نگرانِ مجلس شعبۂ تعلیم عبدالوہاب عطاری، پشاور ہزارہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 14 ستمبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ملتان ریجن کے زون ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس شعبۂ تعلیم نے شعبۂ تعلیم کے مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور تعلیمی اداروں میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے تربیتکی اور نکات دئیے۔ (رپورٹ ،نگرانِ مجلس شعبۂ تعلیم عبدالوہاب عطاری، ملتان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم  کے تحت گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج بہاولپور میں 2019-9-13ء بروز ہفتہ کو مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس شعبہ تعلیم نے اپنے کردار کو ستھرا کرنے اور سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ مدنی حلقے میں تھرڈ ائیر اور فورتھ ائیر کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ اسٹاف سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور مدنی پھول دیئے


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 13 اگست بروز جمعرات 2019 عیسوی کو شاہ ابوالبرکات مسجد لاہور زون میں ہفتہ وار سنتوں بھرے  اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ دار نے  سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور مبلغ دعوت اسلامی کے نکات سے معلومات کا خزانہ حاصل کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت  8، 9، 10 محرم الحرام 1440ھ کو  شعبہ تعلیم سے وابستہ پروفیشنلز افراد نے  فیضانِ مدینہ گجرات کی جانب مدنی قافلے میں سفر کیا۔نگرانِ کابینہ کے مدنی قافلے میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے قافلہ کو مدنی نکات سے نوازا،مدنی قافلے میں رقت انگیز دعا کا بھی سلسلہ ہوا۔  


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کراچی ریجن کے ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی  کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت2 ستمبر2019ء کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان كے اگریکلچرل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ،اساتذہ اور پی ایچ ڈی اسکالرز نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے جدید تعلیم میں کردار سازی کی اہمیت کے موضوع پر لیکچر دیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت لودھراں میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ ماسٹر،پرنسپل،اساتذہ اور یونیورسیٹیز،کالجزاور اسکول کے مالکان نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔ رکنِ مجلس ڈاکٹر نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے آگاہی فراہم کی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت لاہور میں فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا ،جس میں اکاؤنٹنٹس، ٹیچرز، سافٹ ویئر انجینئر ز اور فنانس آ فیسرز نے شر کت کی۔ فیضا نِ نماز کو رس میں مبلغینِ  دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور نماز کی اہمیت کو اجا گرکیا نیز شرکا کو وضو کا طریقہ،غسل کا طریقہ اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔ علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو محر الحرام 1441ھ میں 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔