گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے
تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور لنکن کارنر لائبریری میں نگران مجلس شعبہ تعلیم
عبدالوہاب عطاری نے ایم فل، پی ایچ ڈی ا سکالرز، پروفیسر اور چیف لائبریرین کے درمیان
مطالعہ کرنے کی اہمیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ فرماتے ہیں مطالعہ علمِ دین کی جان ہے
لہذا جس علم سے ہر وقت واسطہ پڑتا ہے اس کی مثال غذا کی طرح ہے کہ جس طرح انسان کے
لئے غذا لازمی ہے اسی طرح جس علم سے اس کا
تعلق ہے اسے سیکھنے اور اس پر عمل کیلئے مطالعہ ضروری ہے۔ کیونکہ عمل کی کیفیت
جاننے سے پہلے اس کا علم ہونا ضروری ہے جیسا کہ حضرت سید نا شیخ ابوطالب مکی
فرماتے ہیں”عمل سے پہلے علم ضروری ہے کیونکہ عمل کے فرض ہونے کی وجہ سے اس کا
علم حاصل کرنا بھی فرض ہوجاتا ہے“۔(رپورٹ:محمد فراز عطاری، شعبہ تعلیم
آفس ذمہ دار)