دعوتِ اسلامی کی  مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت حالی روڈحیدرآباد کی جامع محمدی مسجد میں07 دن کے” فیضانِ نماز کورس“ کا سلسلہ ہواجس میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ اسٹوڈنٹس،ٹیچرزاورپروفسر وں نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی ان کی مدنی تربیت کی اور دورانِ کورس شرکا کو وضو کا طریقہ ،غسل کا طریقہ ،نماز کا عملی طریقہ اور دیگر سنّتیں اور آداب بیان کئےنیز ان اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ للبنات  کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔خوشی کے اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہو اجس میں علاقے کی سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اس مدرسے وجامعۃ المدینہ کی تعمیر کے لئے تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت گلگت بلتستان میں مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی ڈاکٹرز اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔ رکن ِشوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے اپنے اداروں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کام میں حصہ لینے  کا ذہن دیا۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت عطاری ریجن گلگت بلتستان میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ داران کے ہمراہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے بھی شرکت کی اراکینِ شوریٰ نے مقامی علمائے کرام سے ملاقات کی اور ضلع استور اور اس کے اطراف میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور جامعۃ المدینہ للبنین اور للبنات بنانے کے حوالے سےمشاورت کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 450 سے زائد PhD’s،M.Phils.، MBBS، ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اسی طرح مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ نے دعوت ِ اسلامی کے ذمّہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینۃ الاولیاء ملتان سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں کشمیر کی طرف سفر کیا۔مدنی قافلے کے جدول کے مطابق ان اسلامی بھائیوں مختلف مدنی کاموں میں حصہ لیا اور نیکی کی دعوت کو عام کیا۔


پاکستان کے شہر KPKکے علاقے پیرہن میں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامِک اسکولنگ سسٹم کےth9 اور میٹرک کے طلبہ نے مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مدنی قافلے کے جدول کے مطابق ان اسلامی بھائیوں نے KPK کے مقامی لوگوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ علم دین سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگائے۔

باب المدینہ کراچی کے علاقے صدر میں واقع جا مع مسجد فیضانِ اقصیٰ میں قائم دعوت اسلامی کے تحت چلنے والا شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن میں انڈونیشیا سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے دورہ کیا۔ انڈونیشین اسلامی بھائیوں کا خیر مَقْدم مبلغِ دعوت اسلامی و دیگر اسلامی بھائیوں نے کیا اور انڈونیشین اسلامی بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کیا اور انہیں مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بھائیوں کو بتایا کہ یہ شعبہ ملک و بیرونِ ملک انٹرنیٹ کے ذریعے دین اسلام کی تعلیمات کو عام کررہا ہے۔