گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی
کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت میرپورخاص کی ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں سنتوں بھرے
اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں
پروفیسرز، انجینئرز اور ٹیچرز سمیت کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس پروفیشنل پاکستان کے نگران نے سنتوں
بھرابیان فرمایا جس میں انہوں نے اسلام اور سائنس کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے
شرکائے اجتماع کو فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقانِ رسول نے
کورس کرنے کی نیت کی۔
اسی طرح مجلس پروفیشنل و شعبۂ تعلیم کے تحت جامشورو
حیدرآباد زون میں پاکستان کی بڑی میڈیسن
کمپنی نوآرٹس میں پروفیشنلز کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مبلغ دعوت ِاسلامی ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماع میں کثیر فارمیسرز،انجینئرز اور بڑی تعداد میں
عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ:جنید عطاری، مجلس شعبہ تعلیم)