6 رجب المرجب, 1446 ہجری
لودھراں کابینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع ، شرکا کو حقوق العباد کی ادائیگی پر زور دیا
گیا
Wed, 15 Jan , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کی
مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 12جنوری بروز اتوار
لودھراں کابینہ دنیاپور ڈویژن 341چک میں ایصالِ
ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں نگران
کابینہ قاری خالد عطاری و رکن زون شعبہ تعلیم سمیت کثیر سیاسی و سماجی شخصیات اور
اہل علاقہ نے شرکت کی۔ نگران کابینہ قاری خالد عطاری و رکن زون شعبہ تعلیم نے
مختلف موضوعات پر مدنی پھول دیئے ۔ شرکا کو والدین کا ادب کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے کا ذہن دیا گیا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
مزید کہاکہ ہمیں اپنے گھر والوں کی صلوٰۃ
و سنت کے مطابق تربیت کرنی چاہیئے اور دینِ اسلام کے حکم پر عمل کرتےہوئے اپنی بہن کو وراثت
میں حصہ ضرور دینا چاہئے۔ (رپورٹ محمد فہیم عطاری، شعبہ تعلیم ملتان)