دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 28جنوری2020ء بروز منگل رکن زون شعبۂ تعلیم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن ڈیرہ اللہ یار میں اسٹوڈنٹس سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔

اسی طرح گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ڈیرہ اللہ یار میں اسٹاف کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن زون شعبۂ تعلیم نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ادارے میں مدنی کام شروع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےمدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا اجازت دی۔ حلقے کےاختتام پر رکنِ زون شعبۂ تعلیم نے اسکول کے پرنسپل سے ملاقات بھی کی۔

شعبۂ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے گورنمنٹ انٹر کالج ڈیرہ اللہ یار کےپرنسپل ایوب کھوسہ سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور ادارے میں مدنی کام شروع کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر کالج میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کی اجازت مل گئی۔(رپورٹ:عاصم نعیم عطاری، رکن زون شعبہ تعلیم ڈیرہ اللہ یار و کشمور زون)