گزشتہ دنوں شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت حیدرآباد میں ارکینِ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پرریجن ذمہ دار جنید عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کو مدنی پھول دیتے ہوئے اپنی اپنی ڈویژن میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا نیز ذمہ داران کا تقرر کرنے اور فیضان قراٰن و حدیث کورسز کے حوالے سے بھی گفتگو فرمائی۔ یاد رہے! حیدرآباد سٹی میں شعبہ تعلیم کے تحت فروری میں بڑی سطح پر اجتماع منعقد ہو گا۔