27جنوری2020ء بروز پیرنگران کابینہ نے  مجلس اسپیشل افرادہری پور کے ذمہ دار کے ہمراہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پور، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور،پرنسپل سر سیداسکول اینڈ کالج ہری پور اور دیگر اسسٹنٹ پروفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت تعلیمی اداروں میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ان کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ یونیورسٹی آف ہری پور،پوسٹ گریجویٹ کالج اورسرسید کالج میں اجتماعات کا شیڈول ترتیب دیا گیا۔ (رپورٹ: سلیم عطای، ذمّہ دار ہزارہ زون شعبہ تعلیم)