شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی) کے تحت ساہیوال زون کے مختلف تعلیمی اداروں میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا

تفصیلات کے مطابق:ساہیوال کے سیک seek کالج کے طلبہ میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر نگران ِمجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے دوستی کس سے کی جائے اور بُری صحبت کے نقصانات پر مدنی پھول پیش کئے۔

اسی طرح رائل کالج ساہیوال کے طلبہ میں سنتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا، طلبا میں تلاوتِ قراٰن کرنے اور آخرت کی تیاری کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔ اس موقع نگران مجلس نے طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم نے قائد اعظم میڈیکل کالج کے کثیر طلبہ میں کردار سازی و اخلاقیات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر پروفیسر سلیم فاروق سے نگرانِ مجلس نے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے خدمات دعوتِ اسلامی اور بالخصوص ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے تعارف پیش کیانیز ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم نے کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے الیکٹرک اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ میں اخلاقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور اپنی زندگی پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں گزارنے کا ذہن دیا نیز طلبہ و ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ سے ملاقات کا بھی فرمائی۔

اسی طرح نگران مجلس شعبہ تعلیم نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ساہیوال میں میڈیکل کے طلبہ میں محبتِ رسول اور اسکے تقاضے کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماع کے بعد نگران مجلس نے ادارے کے پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال اور دیگر اساتذہ سے ملاقات بھی کی اور خدمات دعوتِ اسلامی کے متعلق معلومات فراہم کیں۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ساہیوال میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا نیز مختلف تعلیمی اداروں سے اجتماع میں شرکت کرنے والے طلبہ کے مدنی حلقوں میں حاضر ہوکر تربیتی نکات پیش کئے۔(رپورٹ: عبدالوہاب عطاری، زونل نگران وزیرآباد گجرانوالہ زون شعبہ تعلیم)