ٹنڈوجام ایگری کلچر یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے تحت 26فروری2020ء بروز بدھ ٹنڈوجام
ایگری کلچرل یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم ہال
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع میں اسماعیل کمبر (ڈائریکٹر ایگری کلچرل یونیورسٹی)، ڈاکٹر
قمر دین جوگی( ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس
افیرس)، منصور حیدر (ڈائریکٹرآئی ٹی ڈیپارٹ) ، ناصر راجپوت (چیئرمین ایمنل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ) سمیت
دیگر پروفیسرز، اسٹوڈنٹس اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجتماع کے
خصوصی مہمان ہر دلعزیز شخصیت رکن شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری تھے جن کی آمد پر ان
کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے زبان و شرم گاہ کی حفاظت کرنے ، جھوٹ سے بچنے اور نمازوں کی
پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: جنید عطاری، ریجن ذمہ دار)