8 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی ) کے تحت 26فروری2020ء بروز بدھ گورنمنٹ ڈگری کالج پنڈی بھٹیاں میں سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔اجتماع میں کالج کے اساتذہ ، طلبہ اور دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران مجلس شعبہ تعليم پاکستان عبدالوہاب عطاری نے کردار سازی کے حوالے سے بیان
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور بتایا کے دعوتِ اسلامی کس انداز سے
معاشرے میں کردار سازی کے لئے کوشاں ہے نیز شرکا کو ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے
میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد
نیازاصغر عطاری، شعبہ تعلیم)