دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام حب کے مدنی مرکز فیضان مدینہ مگسی کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران اور رکن زون  نے شرکت کی۔ شعبہ تعلیم کراچی کے ریجن ذمہ دار محمد مہشد عطاری نے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اسٹوڈنٹس بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ ہمیں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشنز میں بھی نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے تاکہ طلبہ دینی علوم نہ ہونے کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار نہ ہوں۔ ریجن ذمہ دار نے 12 مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ)