8 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے
لاہور، حیدر آباد اور جامشورو میں مختلف
شخصیات (چیئرمین جیو لو جیکل UET، HOD، پوسٹ ڈوک پروفیسرز، چیئرمین ہیڈ ٓاف ڈیپارٹمنٹ، آئی ٹی انجینئر)سے
ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی
میں حصہ لینے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کے لئے قربانی کی
کھالیں دینے کی ترغیب دلائی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے شخصیات کو
رسالہ” ابلق گھوڑے سوار“ تحفے میں پیش کیا۔