9 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام اوکاڑہ میں مدنی کام
4 years ago
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم فیصل آباد ریجن کے
ذمہ دار سید محمد عاصم سعید عطاری کی اوکاڑہ زون میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ
داران کو 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔
بعد ازاں ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے نگران زون
اوکاڑہ حاجی منیر احمد عطاری سے ٹیچرزاجتماع کے انتظامات کے حوالے سے مدنی مشورہ
فرمایا۔ نگران زون نے علاقہ سطح پر کثیر تعداد میں ٹیچرز اجتماع کروانے کی نیت کی۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی اور کالج کی شخصیات کے
لئے مدنی مرکزفیضان مدینہ اوکاڑہ میں اہتمام کیا جائیگا۔