9 رجب المرجب, 1446 ہجری
گسٹا میں ٹیچرز یونین کے عہدیداران سے ملاقاتیں ، ٹیچرز
اجتماع کی دعوت دی گئی
Mon, 17 Aug , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کے تحت حیدر آباد ریجن کے ذمہ دار محمد جنید عطاری نے
شعبہ تعلیم کے زون ذمہ دار محمد فہیم عطاری کے ہمراہ ٹیچرز یونین سانگھڑڈویژن
یونین گسٹا کے عہدیداران اور ٹیچرز یونین پ ٹ الف کے چیئرمین اور صدر سے ملاقاتیں
کیں۔ ذمہ داران نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت دی جس پر یونین نے دیگر اساتذہ کے ساتھ شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: محمد جنید عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ
تعلیم حیدر آباد)