دعوت اسلامی
کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 3 ستمبر 2020ء بروز
جمعرات ٹوبہ ٹیک سنگھ صوبہ پنجاب جھنگ روڈ ڈویژن دارالالسلام میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران
زون ساہیوال اور رکن
زون شعبہ تعلیم سمیت کئی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی محمد شہزاد علی رکن زون شعبہ تعلیم نے دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے
ہوئے کہا کہ دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے
بڑھ رہا ہے۔ ساری دنیا میں شجر کاری پر زور دیا جا رہا اسی ضمن میں دعوت اسلامی نے
سر سبز و شاداب پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے۔ اسی سلسلے میں نگران زون اور رکن زون شعبہ تعلیم نے دارالسلام
ٹوبہ میں CEO ایجوکشین ٹوبہ مع عملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،
ڈپٹی ہیلتھ وغیرہ شخصیات سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سے اس کالجز
کا ڈیٹا لیا جس میں پودوں کی ضرورت ہے جبکہ شجر کاری مہم کے
لیے 50000پودے لگانے کے لیے محکمہ جنگلات سے مقامات لیے ۔اس موقع پر شجر کاری مہم کے لیے CEO ایجوکیشن نے بھی اپنے اسکولوں کا ڈیٹا دیا۔ ذمہ
داران دعوت اسلامی نے کالجز اور اسکولز میں50
ہزار پودے لگانے کا ہدف طے کیا۔