کراچی ایسٹ
لانڈھی بابر مارکیٹ میں مختلف ادارے کے مالکان سے ملاقات اور رابعہ سٹی گلستان جوہر میں مدنی حلقہ
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم
کے تحت کراچی ایسٹ ملیر کورنگی ذون لانڈھی بابر مارکیٹ کا محمد سلمان عطاری،
رکن زون مجلس شعبہ تعلیم نے دورہ کیا جہاں مختلف ادارے کے مالکان سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں
مبلغ دعوت اسلامی محمد سلمان عطاری نے شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ٹیچرذ اجتماع
کروانے، اور مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغان
لگانے کی دعوت دی جبکہ دین اسلام کی خدمت کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر
تحریک دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی
عطیات باکس رکھوایا۔
دوسری جانب رابعہ سٹی، گلستان جوہر، کراچی میں
مدنی حلقہ ہوا جس میں سید قزافی مدنی نگران کابینہ نے صلح کی اہمیت کے موضوع پر حاضرین کو مدنی پھول دیتے ہوئے اسٹوڈنٹ اجتماع اور مدنی قافلے کی دعوت دی ۔