18جنوری2020بروز ہفتہ زون کراچی ایسٹ  کی کابینہ ملیر میمن میں مدنی انعامات ذمہ داران کا ذیلی تا زون مدنی مشورہ ہوا۔ زون مدنی انعامات ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انکی تربیت فرماتے ہوئے انہیں تمام کارکردگی فارمز سمجھائے اور شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


18جنوری2020بروز ہفتہ  کراچی ساؤتھ کابینہ کهارادر کے ڈویژن محمدی کالونی میں مجلس مدنی انعامات کی ذیلی تا ڈویژن مشاورت مدنی مشورہ ہوا۔ کابینہ نے مدنی انعامات اور 2 نئے ضم ہونے والے شعبے ( مدنی مذاکرہ ،مدنی بہار) کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔تقرریوں کے حوالے سے فولواپ ہوا اوراہداف بھی طے ہوئے۔ مدنی بہار کے حوالے سے رسالہ مجوسیوں کا قبول اسلام پڑھنے کا ذہن دیا گیا۔


18جنوری2020بروز ہفتہ  کابینہ فیروز پور کا مدنی مشورہ ہوا ۔ جس میں ڈویژن تا علاقہ ذیلی تک کی مدنی انعامات ذمہ دار نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ شمالی زون کی مدنی انعامات ذمہ دار نے مدنی مذاکرہ اور مدنی بہار پر کلام کیا۔ مدنی بہار لکھنے کے لئے مدنی بہار فارم سمجھائےاور مدنی انعامات کے اہداف دیئے۔


18 جنوری2020بروز ہفتہ  سیالکوٹ زون کے تین کابینہ (ڈسکہ، پسرور اور سیالکوٹ) کی ذیلی تک مدنی انعامات ذمہ داران کے مدنی مشورے کی ترکیب ہوئی۔ مدنی انعامات ریجن ذمہ دار نے 2 نئے ضم ہونے والے شعبے ( مدنی مذاکرہ اور مدنی بہاریں) کی کارکردگی فارمز سمجھائے۔ تمام شعبہ جات ذمہ داران سے مربوط رہتے ہوئے اپنے شعبے کو مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا ۔ مدنی انعامات عوام اجتماعات کا فالواپ کیا گیا ۔اس کام میں آنے والے مسائل کے ممکنہ حل پیش کئے نیز بہترین کارکردگیوں پر تحائف کی بھی ترکیب ہوئی۔ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری بروز ہفتہ  داتا صاحب کابینہ کےجامعۃ المدینہ غازی روڈ میں مکتبۃ المدینہ للبنات لاہور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا ۔اجلاس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے اہم نکات بیان کئے اورکارکردگی فارم بھی سمجھائے نیز ہاتھوں ہاتھ ڈویژن سطح پر مکتبۃالمدینہ ذمہ دار کا تقرر بھی کیا گیا۔


17جنوری جمعۃ المبارک لاہور ریجن میں شیخو پورہ کابینہ کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن کی مدنی مشورہ کی ترکیب بنی۔ مدنی مشورے میں آن لائن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے تنظیمی کام کرنے کی نیتیں کیں نیز سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبہ المدینہ کے بستوں پر صدقہ باکسز رکھنے کی نیتیں کی گئیں اور ڈویژن سطح پر عطیات بکس ذمہ داران کی تقرری کی بھی ترکیب بنی۔


دعوت  اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام راولپنڈی اسلام آباد زون کی کابینہ راولپنڈی سٹی کے ایک علاقے میں’’ جنت کا راستہ‘‘ کورس منعقد کیا گیا، جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے بھر پور شرکت فرمائی، مدنی انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اس کورس میں بیان کیا، ذمہ دار اسلامی بہن نے اس کورس میں مدنی انعامات کے رسائل پُرکرنے، امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ سے مرید اور طالب ہونے کی اہمیت کو اجاگر کیااورمدنی انعامات ایپلی کیشن کے ذریعے غور وفکر کرنے کے ساتھ مزید مدنی کام کرنے کی بھر پور ترغیب دلائی گئی۔


کراچی ڈیفنس کابینہ علاقے فیز 07 میں عا لمی مجلس  مشاورت نگران کی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرما کر اسلامی بہنوں کے درمیان ”جنت کی قیمت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رضائے الٰہی کے لئے اچھے اعمال کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ”جنت کا راستہ “کورس کرنےاور 03 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیت کی۔


کابینہ بلدیہ کی ڈویژن نیول میں ماہانہ مدنی حلقہ لگایا گیا  جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن سمیت 126 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی کاموں کی اہمیت اور ضرورت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی کام میں عملی خدمات پیش کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں مختلف مدنی کاموں کےلئے اپنی اپنی خدمات پیش کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


لیاقت آباد کابینہ میں ڈویژن  شریف آباد میں ماہانہ مدنی حلقہ کا اہتمام ہواجس میں کابینہ نگران نے” تربیت کی اہمیت“ پر بیان کیا۔مدنی حلقہ میں 136 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور مدنی کاموں کو دئیےگئے طریقہ کارکے مطابق کرنے کی ہاتھوں ہاتھ نیتیں بھی پیش کی گئیں۔


16 جنوری 2020کابینہ کھارادر ڈویژن گلستان مرشد میں اسلامی بہنوں کا مدنی حلقہ ہوا۔  مدنی حلقہ میں کابینہ مشاورت نے مدرِّسہ کورس کرنے اورقراٰن پاک کو درست پڑھنے اور پڑھانے کا بھی ذہن دیا۔ مدنی حلقہ میں ترغیب دلانے پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے نام پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2020ء  بروز جمعہ پاکستان نگران نے ڈیرہ اللہ یار زون و کابینہ نگران کے ساتھ ٹیلیفونک اجلاس لیا جس میں حیدرآباد ریجن نگران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان نگران نے زون کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا، مختلف شعبہ جات میں مدنی کاموں کو بڑھانے اور تقرریوں کو مکمل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی ۔