فیصل
آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں اور ریجن
نگران اسلامی بہن کا اجلاس

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 18 جنوری بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں
اور ریجن نگران اسلامی بہن کا اجلاس ہوا جس میں ما ہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلانے پر تمام زون نگران نے 677 ما ہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ
کی نیتیں پیش کیں۔ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں 26 مارچ تک مکتبۃ المدینہ کے بستے
لگا نے کا ہدف لیا گیا۔13 کابینہ زمہ دا ران اور ایک زون زمہ دا رکے تقرر کے لیے
12 فروری کا ہدف لیا گیا۔ مزید مکتبۃ
المدینہ کی ریجن،زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بھی اجلاس ہوا جس میں ذمہ دا ران کو انفرادی عبادات ،نماز کی
پابندی،احساس ذمہ داری سے متعلق نکات پیش کئے گئے ۔کتاب فیضان نماز کے مطالعے پر
کلام ہوا۔ ذمہ دا ر اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ للبنات و تقسیم رسائل کے نکات اور کارکردگی شیڈول سمجھائے گئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 17جنوری بروز جمعہ پاک ذمہ دار مکتبۃ المدینہ کے ساتھ گوجرانوالہ زون میں اجلاس کا نعقاد کیا
گیا۔ پاک زمہ دار نے حقوق العباد اور احساس ذمہ داری کے حوالے سے نکات پیش کئے۔ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی تو 41 اسلامی بہنوں نے نیت کی اور مکتبہ المدینہ
کے بستوں اور تقسیم رسائل کے مدنی کام کو بڑھانے کی نیتیں کی گئیں۔15 اسلامی بہنوں نے اپنے آپ کو
زمہ دا ری کے لیے پیش کیا۔
عالمی
مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن کا فیصل آباد دارالمدینہ میں بیان

فیصل آباد کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں واقع
دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم کے مدنی عملہ کے درمیان مورخہ 21 جنوری کو نگران
عالمی مجلس مشاورت نےبیان کیا۔ ریجن نگران، فیصل آباد زون نگران اور فیصل آباد
کابینہ نگران بھی ہمراہ تھیں۔ نگران عالمی مجلس مشاورت نے بیان میں فکرِ آخرت کا
ذہن دیتے ہوئےمدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔ ٹیچرز اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے
تحت شعبۂ تعلیم اور مجلس رابطہ کی جو خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں اس میں اپنا وقت
دینے کی نیت پیش کی۔نگران عالمی مجلس مشاورت نے ان کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور حوصلہ افرائی۔

20جنوری2020ء
بروزپیر شریف لاہور ریجن کی ایک ڈویژن میں ماہانہ مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ڈونیشن بکس ذمہ دار
خانقاہ ڈوگراں نے شرکت کی اور علاقہ میں مدنی کام کی نوعیت معلوم کی اور مسائل سنے کا سلسلہ
ہوا۔ علاقہ نگران کا 112گھریلو صدقہ باکسز
رکھوانے کا ہدف پورہ کرنے پر حوسلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پردیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے بھی گھریلو صدقہ باکسز رکھوانے کی نیتیں پیش کیں ۔

دعوت اسلامی
کے تحت 22 جنوری کو لاہور شاہدرہ ٹاؤن علاقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع
کا انعقاد ہوا ۔ اجتماع میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع
پر میراں حسین کابینہ نگران نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی
کاموں کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے تحت 22 جنوری کو لاہوچونگ جھنڈا چوک علاقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرشاہ
پور کابینہ نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔
ڈیرہ اسماعیل خان زون کی کابینہ نگران کا ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت

دعوت اسلامی کے تحت 22 جنوری2020ء بروز بدھ لکی
مروت کابینہ نگران نے پنیالہ علاقے میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائی اور ڈونیشن بکس رکھنے کے حوالے سے ذہن
دیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے بھر پور ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے تحت 22 جنوری بروز بدھ پنڈی میں
ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد ہوا جس میں گلگت بلتستان زون نگران نے
شرکت فرماکراسلامی بہنوں کو مختصر دعائیں
یاد کروائیں اورمدنی کاموں کی ترغیب بھی
دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 21 جنوری بروز منگل راولپنڈی دارالسنہ میں گلگت بلتستان زون سے تشریف لائی ہوئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس گلگت
بلتستان زون نگران نے لیا۔اجلاس میں ترغیبی بیان کےبعد اہم نکات عطا فرمائے گئے،8
مدنی کاموں کا کارکردگی فارم سمجھایا گیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے نئے اہداف
عطافرمائے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جنوری کو گوجرانوالہ زون کی وزیر آباد
کابینہ کا ماہانہ اجلاس زون نگران نے لیا جس میں کابینہ تا علاقہ نگران تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی،ترغیبی بیان کے بعد مدنی کاموں
کے حواکے سے اہم نکات عطا فرمائے گئے اورنئے اہداف عطافرمائے گئےنیز اسلامی بہنوں
نے” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ کے حوالے سے اہداف لئے اور ہفتہ وار رسالے کی
کارکردگی کو بڑھانے کی بھی نیتیں کی گئیں۔

دعوت اسلامی کے تحت 20 جنوری کو گوجرانوالہ زون کا ماہانہ اجلاس زون
نگران نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لیا جس میں زون مشاور ت اور کابینہ نگران نے
شرکت فرمائی۔ اجلاس میں ترغیبی بیان کے بعد مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات عطا
فرمائے گئے اورنئے اہداف بھی عطافرمائے
گئے۔

20 جنوری 2020ء بروز پیر شریف پشاور زون نگران کی والدہ کا انتقال لاہور میں
ہوا تھا 22 جنوری کو زون نگران سے انکی
والدہ کی تعزیت کےلئے لاہور ریجن نگران،لاہور زون نگران اور میاں میر کابینہ نگران
نے گھر کی اسلامی بہنوں کو صبر کے حوالے سے نکات عطا فرمائے اور ایصال ثواب کی
ترکیب بنائی گئی۔