
19جنوری2020بروز
اتوار سیالکوٹ زون کی کابینہ گجرات کامدنی مشورہ ہوا۔ عالمی مشاورت کی رکن و شعبہ علاقائی
دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کے ذریعے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اطاعت و وفاداری ، عاجزی وملن ساری کے ساتھ مدنی
کام کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پابندی سےعلاقائی دورہ کرنے کی نیت پیش کی۔ اس
موقع پر عالمی مشاورت کی رکن اسلامی بہن
نےروزانہ کی بنیاد پر پابندی سے علاقائی دورہ
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کئے جبکہ ریجن نگران نے ماہانہ کارکردگی کی کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئے درست کارکردگی
فِل کرنے کے نکات بیان کئے اور مدنی کاموں میں درپیش مسائل کےممکنہ حل بھی پیش کئے۔

18
جنوری2020ء بروز ہفتہ سیالکوٹ زون کی تین کابینہ (پسرور،سیالکوٹ، ڈسکہ) کی کابینہ تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ ریجن
نگران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی کام بڑھانے
کے سلسلے میں نکات بیان ہوئے اور اہداف بھی دئیے گئے۔ٹیلی تھون کی ممتاز کارکردگی پر
حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ذمہ داران میں 20عددکتاب” فیضانِ نماز“ تقسیم کی گئیں۔ ہاتھوں
ہاتھ 12 اسلامی بہنوں نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ کے لئے نیت کی۔

17جنوری2020
بروز جمعۃالمبارک چکوال اور جہلم زون کی زونل نگران کا مدنی مشورہ کابینہ
پنڈدادنخان میں ہوا۔اجلاس میں ملکوال ڈویژن ،للہ شریف کھیورہ شہر ،جلالپور شریف سمیت
مختلف علاقوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی،مدنی کاموں کو مستقل مزاجی کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نگران اسلامی
بہنوں کو ماہانہ مدنی حلقہ لگانے، ہفتہ وار رسائل کے مطالعہ میں اضافہ کرنے کے لیے اہداف دیئے گئےاور ماہانہ 8 مدنی
کام کی بھی ترغیب دلائی گئی۔

16جنوری 2020 بروز جمعرات چکوال اورجہلم زون کی
کابینہ اور ڈویژن گوجرخان کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران زون نے کابینہ ڈویژن سطح کی
تقرریوں کا اعلان کیا۔ ہفتہ وار وار رسالہ
پڑھنے اور مدنی انعامات رسالہ کی وصولی میں اضافے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف بھی
دیے گئے۔

دعوت اسلامی کے تحت 18
جنوری کو جامعۃ المدینہ للبنات غازی روڈ میں لاہور زون نگران
نےداتا صاحب کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا ۔ اجلاس میں زون نگران اسلامی بہن
نے اہم نکات عطا فرمائے اور آئندہ کے مدنی کاموں کے اہداف بھی دیئے ۔

19جنوری2020ء
بروز اتوارڈویژن مہاجرکیمپ میں کابینہ نگران کا مدنی مشور ہ لیا جس
میں ” مرید کے دل میں پیر کی محبت کیسی ہونی چاہئے“ کے موضوع پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کواہم نکات پیش کئے گئےنیز ہفتہ وار
رسالہ پڑھنے، اجتماع کی تعداد کو بڑھانے اور رہائشی کورس میں
داخلے کا ذہن بھی دیا گیا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں بھی پیش
کیں۔

18
جنوری 2020ء بروز ہفتہ گڈاپ زون نگران نے
نوری آباد کابینہ میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا جس میں آٹھ مدنی کام کو مضبوط کرنے اور اسلامی
بہنوں کی فہرستیں بنا نے کی ترغیب دلائی
گئی اور سال 2020ء کے نئے مدنی کاموں کےلئےاہداف
بھی دئیےگئے۔ جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کی مدنی انعامات کا رسالہ بھی جمع کروایا کریں گی ـ 06 اسلامی بہنوں نے مدنی دورہ کی بھی نیت پیش
کی۔

19جنوری2020ء
بروز اتوار گلزار ہجری کابینہ میں ماہانہ
اجلاس ہوا جس میں ایسٹ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے نگران ذیلی تاکابینہ سطح کی ذمہ داران کامدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں
کتاب” فیضانِ نماز“ و ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے، مدنی مذاکرہ سننے اور ماہانہ مدنی حلقے میں شرکت کرنےکی ترغیب دلا ئی گئی۔اسلامی بہنوں نےاچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
عالمی مجلس مشاورت نگران کی فیصل آباد شہر
کے علاقہ 4 سیزن ویلی سمندری میں اسلامی بہن سے ملاقات

دعوتِ
اسلامی کے تحت 19 جنوری2020ء بروز اتوار فیصل آباد شہر کے علاقہ 4 سیزن ویلی سمندری میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان نگران ، پاک انتظامی کابینہ کے نگران کے بچوں کے امی اور فیصل آباد ریجن کی چند
اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے دور ہو جانے والی اسلامی بہن کی دلجوئی کی اور انہیں مدنی کاموں میں شرکت
کرنے، شعبہ تعلیم کے مدنی کام میں تعاون کرنے او ر مدنی کاموں کی ذمہ داری لینے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت فیصل آباد ریجن میں کابینہ
تا ریجن سطح کی اسلامی بہنوں کے
ساتھ 2 دن کا رہائش اجلاس,19 18 جنوری 2020ء کو
ہوا جس میں عالمی
مجلس مشاورت نگران ، پاکستان مجلس مشاورت
نگران ، پاک انتظامی کابینہ کے نگران کے بچوں کی امی ، پاک سطح مکتبۃ المدینہ ذمہ
دار ، پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ دار ،
پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار اور دیگر اہم
سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائیپ شرکت کی۔ مدنی مشورے میں
مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ
ہوا ، تنظیمی مسائل کا حل پیش کیا گیا اورمختلف
مدنی کاموں کے حوالے سے 2020ء کے اہداف دیئے گئے ۔ اختتام پرعالمی مجلس مشاورت نگران نے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی فرمائی اور مدنی تحائف بھی دیئے۔

18جنوری2020کو زون ڈی جی خان کی نئی کابینہ کوٹ ادّو میں سنتوں بھرااجتماع ہوا ۔ اجتماع میں مدنی انعامات کے
شعبہ جات اور نگران ذمہ دارو دیگر ذمہ دار
اسلامی بہنوں سمیت 56 اسلامی بہنوں نے
شرکت فرمائی ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا تعارف کروانے کے
ساتھ ساتھ اس پر آسان انداز کے ساتھ عمل کرنے اور وقت پر رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیا ۔اجتماع کے بعد زون ذمہ دار نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔ جس میں نیو کابینہ کوٹ ادّو پر تقرر کروانے
ک لئےاسلامی بہن کو تیار کیا گیا اور نئی
کابینہ کوٹ ادّو کی ڈویژن سنانواں پر بھی نئی ذمہ دار کا تقرر ہوا،اور نئی ذمہ دار کو کارکردگی فارم ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انداز ِ طریقہ سمجھایا گیا۔

18جنوری2020بروز ہفتہ ڈویژن تاج پورہ مدنی انعا مات اجتماع ہوا۔ جس میں ہر شعبہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرمدنی انعامات کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب
دلائی ۔ اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات پر عمل کرنے کا اظہار کیا اور اچھی اچھی
نیتیں بھی پیش کیں۔