
18
جنوری 2020ء بروز ہفتہ مجلس رابطہ کے تحت کراچی
نانک واڑہ سٹی کورٹ میں درس اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 25 لیڈی وکلا نے شرکت کی۔ اجتماع میں ریجن مشاورت مجلس رابطہ اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں
شریک وکلا نے اچھے تاثرات پیش کئے۔

13جنوری2020ءریجن
ڈونیشن بکس ذمہ دار کی زینت ہاسپٹل وہاڑی کی لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی ترکیب بنی۔
دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
معلومات فراہم کی اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پیش کیا۔شخصیت نے 5000 روپے عطیہ دعوتِ اسلامی کو
دیئے۔
ریجن
حیدر آباد مکتبۃالمدینہ ذمہ دارکا نواب شاہ زون
کا بالمشافہ مدنی مشورہ

21
جنوری2020ء بروز منگل نوابشاہ زون کے
اجلاس کا سلسلہ ہوا ۔ اجلاس میں ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے
شرکت فرمائی۔ مدنی مشورے میں مکتبہ
المدینہ کے بستےلگانے ، تقسیمِ رسائل کے لئے کوششیں کرنے اور مدنی کام کو
بڑھانے کی بھی نیتیں کی گئیں نیزریجن کے
ماہانہ اجلاس میں شرکت رہی اور شعبے کے حوالےسے مسائل پر کلام ہوا اورزون نگران
سےاہداف لئے گئے۔

دعوتِ
اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ” کورس جنت کا راستہ“ کا انعقاد صرف ملتان ریجن میں 127 مقامات پرہوا جس میں3016 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔ کورس میں شرکت کی برکت سے اسلامی
بہنوں نے درج ذیل نیتیں پیش کیں۔
2420
اسلامی بہنوں روزانہ محاسبہ کرنے، 1859اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کا رسالہ جمع
کروانےاور153اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال کورس کرنے کی نیت فرمائی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت کا فیصل آباد کابینہ
کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس

نگران
عالمی مجلس مشاورت کا فیصل آباد کابینہ میں بروز پیر شریف مورخہ 20 جنوری کو ذیلی
تا ریجن نگران اسلامی بہنوں کے درمیان اجلاس ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی
بہن نے شرکت کی۔ اجلاس میں درس و بیان کے مدنی حلقے لگانے،
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ میں اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے اور کارکردگی شیڈول
بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔

18 جنوری2020بروز ہفتہ حاجی کیمپ و ایئر پورٹ
کے مدنی کاموں کے حوالے سے ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ریجن شارٹ کورسز
ذمہ دار نے زون ملتان ذمہ دار مجلس حج و عمرہ اور زون ذمہ دار مجلس شارٹ کورسز کے
ساتھ حاجی کیمپ و ایئر پورٹ کے مدنی کاموں کے حوالے سے ٹیلیفونک مدنی مشورہ
لیا۔مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن کو حاجی کیمپ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے
اہداف دیئے گئے۔عازمینِ مدینہ کی تربیت کرنے والی اسلامی بہنوں کے کوائف جلد
بڑھانے اور کورس رفیق الحرمین کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا گیا۔

17جنوری
2020ء بروز جمعۃالمبارک دعوتِ اسلامی کے
تحت ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔ مدنی حلقے میں ریجن ملتان شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئےاسلامی
بہنوں کو فروری میں ہونے والے” فیضان زکوۃ
کورس“ کرنےکی ترغیب دلائی۔ذمہ دار اسلامی
بہنوں کورس میں شرکت کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری بروز
ہفتہ داتا صاحب کابینہ کےجامعۃ المدینہ گنج بخش میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں لاہور زون سطح مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ تا ڈویژن سطح کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
لیا ۔اجلاس میں اہم نکات بیان کئے گئے
اورہاتھوں ہاتھ ڈویژن سطح پر مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر کیا گیا نیز کارکردگی فارم سمجھائے
گئے۔

20جنوری2020ء بروز پیرکو سیالکوٹ شہر کی
کابینہ گجرات کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں شعبہ تعلیم ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے بحریہ فانڈیشن اسکول سسٹم کی پرنسپل سے
ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےان مدنی کاموں میں عملی طور پر شامل
ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بہت سراہا اور
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔

19جنوری2020 برواز اتوار کو راولپنڈی کے
علاقہ شکریال میں کفن دفن اجتماع ہوا ۔جس
میں کم و بیش 166 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی (رکن عالمی مجلس مشاورت)نے مکتبہ المدینہ کی مطبوعہ کتاب”تجہیزو
تکفین کا طریقہ“ سے سنت کے مطابق
غسل میت دینے اور کفن پہنانے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔
اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اس شعبے کے لئے اپنے نام پیش کئےاور اچھی
اچھی نیتیں بھی پیش کیں ان کا کہنا تھا اس
اجتماع میں شرکت سے انہیں بہت سیکھنےکو
ملا ہے۔

دعوت اسلامی کے تحت 20 جنوری کو شمالی لاہور
زون نگران اور زون مشاورت نے ڈیفنس کابینہ
کا اجلاس لیا۔مدنی کاموں میں مزید ترقی کے
حوالے سے اہم نکات بیان کئے گئےاور مدنی
کاموں سے متعلق اسلامی بہنوں کو اہداف
دئیے گئے۔

دعوت اسلامی کے تحت 19 جنوری کو لاہور میں مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت کورس
کے لئے تشریف لائی ہوئیں گلگت بلتستان کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں میں لاہور ریجن
نگران نے ترغیبی بیان کیا۔ بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا گیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے نیتیں اور اہداف
لئے گئے۔