دعوت اسلامی کے تحت28دسمبر2019ء بروزہفتہ حیدرآباد میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں  حیدر آباد زون نگران اسلامی بہن نے بذریعۂ کال ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعائےحاجات اجتماعات منعقد کرانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


دعوت اسلامی کےتحت 29 دسمبر 2019  کو پاکستان مجلس مشاورت کی چند اراکین اسلامی بہنوں نے پاک دفتر للبنات کا وزٹ کیا اور وہاں پر ہونے والے کاموں سے متعلق آگاہی حاصل کرتے ہوئے مزید بہتری کے لئے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید فروغ دینے اور  اپنی و ساری دیانے کے لوگو کی اصلاح کی کوشش کے لئے وقتاً فوقتاً ذمہ داران اور مبلغین و مبلغاتِ دعوتِ اسلامی کے مدنی مشوروں اور تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 28 اور29 دسمبر2019ء کو راولپنڈی میں پاک مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا دو دن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کی پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مختلف تنظیمی مسائل، مدنی کاموں کے اہداف ، درس وبیان کے حلقوں ،دارالسنہ کورس میں ایڈمیشن ،تقرریوں کے اہداف اور ہفتہ وار رسالہ کے مطالعے سے متعلق نکات فراہم کئے

دعوتِ اسلامی کا تعلیمی شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کا ایک اور اہم قدم جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ والدات کے لئے بھی تربیت کا سامان مہیا  کیا جا رہا ہے۔ جی ہاں ! 30دسمبر2019ء کو دین گاہ میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں والدات کے لئے تربیت اولاد کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں اولاد کی تربیت کے حوالے سے مختلف امور پر نکات فراہم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ سبزہ زار کیمپس میں30دسمبر2019ء کو  تربیت اولاد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کے والدات اور سرپست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس کے انعقاد کا مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق بچوں کی بہترین پرورش کے لئے والدین کی تربیت کرنا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت 26دسمبر2019ء بروز جمعرات کو کراچی کے علاقے لانڈھی B میں ڈویژن سطح مجلس رابطہ ذمہ دار نے اسپورٹس سے وابستہ خاتون سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کاتعارف پیش کیا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونےنیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 28دسمبر2019ءبروز ہفتہ راولپنڈی میں پاک مجلس مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنیں، ریجن نگران اوردفاتر ذمہ داراسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی گئی اور پاک دفتر للبنات کے شعبے پر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت27دسمبر2019ء بروز جمعہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹرA-16 میں پاک ایجوکیٹر اسکول کی ٹیچر کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرابیان کیا۔ مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کاتعارف پیش کیا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونےنیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبۂ تعلیم کےتحت27دسمبر2019ء بروز جمعہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سیکٹر A-16 میں قائد آباد جی بی پی ایس کی ٹیچرز کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرابیان کیا۔ مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کاتعارف پیش کیا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونےنیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت27دسمبر2019ء بروز جمعہ کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں قائم ایک بیوٹی پارلرمیں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں پارلر کی خواتین نے شرکت کی۔ ڈویژن مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے تحت26دسمبر2019ء کو کراچی میں قائم کورنگی کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اجتما عِ پاک شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غورو فکر کرکے ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت26دسمبر2019ء کو کراچی ساؤتھ سینٹرل زون ڈویژن رنچھوڑ لین کے علاقے گھاس منڈی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔