جامعۃالمدینہ للبنات فیضان عطارمیرپوخاص میں”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن
دعوت اسلامی کے تحت 6 فروری 2020ءکو جامعۃالمدینہ للبنات فیضان عطارمیرپوخاص میں”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں تقریبا 59 سے زائد طالبات اور معلمات نے شرکت فرمائی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مطالعہ کی اہمیت پر بیان کیا اور تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے اس کے بارے میں نکات دیئے۔ اس موقع پر کثیر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا جبکہ کئی طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔
دعوت اسلامی كےزیر اہتمام 6 فروری 2020ء کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے میرپوخاص کی مدرسۃ المدینہ للبنات و بالغات کی مدرسات ،مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں اور تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مطالعہ کی ترغیب دلائی گئی، بزرگان دین کا مطالعے کا انداز اور مطالعہ کے شوق کے بارے میں بتایا گیا ۔ ماہنامہ فیضان کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی بکنگ کروانے کے اہداف لئے نیزماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے تحریر کا شوق رکھنے والی اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت
برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب
ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلسنت کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے،اس ہفتے امیر اہل سنت دامت
برکاتھم العالیہ نے رسالہ’’ یتیم کسے کہتے ہیں ‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔ پاکستان
اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’ یتیم کسے کہتے ہیں ‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے
مطالعے کی کارکردگی 8 لاکھ سترہزار 7 سو گیارہ رہی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 جمادی الآخر1 فروری
کو کراچی کے علا قے گلستان جوہر کے
"ڈائمنڈ اکیڈمی اسکول" میں
اسٹوڈنٹس اجتماع منعقد ہوا جس میں پرنسپل ٹیچر اور طالبات نےشرکت کی، اجتماع میں کابینہ نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا. اور اسٹوڈنٹس کو مختلف
مد نى کاموں کى ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جمادی الآخر 3 فروری
کو کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن کے اسکول "star
"rasing acadmyمیں درس اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز
اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی، درس اجتماع میں
کابینہ ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا، پرنسپل، ٹیچرز اور طالبات نے دعوتِ اسلامی کے
بارے میں اچھے تاثرات دیے. طالبات نےآئندہ
بھی ایسے اجتماعات میں شرکت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور ذکرواذکار کرنے کی نیتیں
کیں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 9 جمادی الآخر 4 فروری سانگھڑ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈویژن
مالیات ذمہ دار نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی ٹیچر سے ملاقات اور انفرادی کوشش
کی، ٹیچر اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 9 جمادی الاخریٰ 4 فروری کوکراچی کے علاقے دھوراجی میں واقع ”کچی میمن فاؤنڈیشن
اسکول“ میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 30 طالبات اور 7 ٹیچرز نے شرکت کی ۔
زون مجلسِ رابطہ ذمّہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ مدنی حلقے کے اختتام
پر طالبات نے وقت پر نمازیں ادا کرنے اور ہر کام کے شروع میں بسم اللہ الرحمن الرحیم
پڑھنے کی نیّت پیش کی۔ پرنسپل نے اپنے اسکول میں ماہانہ مدنی حلقہ لگانے کی نیّت
بھی پیش کی ۔نیز بچّوں کو دعوتِ اسلامی کی سچّی کہانیوں والے رسالوں سے ہفتہ وار
اسٹوری سیشن رکھنے کی بھی نیّت کی اور ٹیچرز کے لئے الگ سے مدنی حلقہ لگانے کی بھی
نیّت پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور
رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا سننے
والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔اس ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے
رسالہ ’’یتیم کسے کہتے ہیں ‘‘پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔ملک ہند کی اسلامی
بہنوں کی اس ہفتے رسالہ پڑھنے اور سننے کی کارکردگی 40108 رہی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی
ریجن ذمہ داراسلامی بہن بنت حسین عطاریہ
نے 14جنوری کو کراچی ساؤتھ اور ایسٹ زون
کی زون ذمہ داراسلامی بہن اور تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا۔ جس
میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے حوالے سے اہم نکات سمجھائے گئے اور متفرق نئے کاموں
(مدارس
کا آغاز، تجوید کورس میں کامیاب اسلامی
بہنوں کو امتحان دلوانے اورمدرستہ المدینہ بالغات کے درجات کی تفتیش کروانے) کے
حوالے سے ذہن دیا گیا۔جس
میں ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے ان مدنی کاموں کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کی
نیتیں پیش کیں۔
دعوت اسلامی کی مجلس شاورٹ کورسز کے تحت لاہور جنوبی زون
میں یکم فروری 2020ء سے 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس شروع ہوگیا ہے ۔ اسی سلسلے میں 29جنوری 2020ء کو کورس کروانے والی مدرِّسہ اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں معاون مفتشہ نے بذریعہ فون مدرسات کی تربیت کی ۔ مفتشہ نے مدنی قاعدہ پڑھنے میں عموما کی جانے والی
غلطیوں کی نشاندہی کی اورغلطیوں کو درست کرنے
کا طریقہ بتاتے ہوئے کورس سے قبل انٹری ٹیسٹ لینے اور کورس کے مقصدکو پیش نظر رکھتے ہوئے طالبات کی تربیت
کرنے کا ذہن دیاگیا۔
دعوت اسلامی کے تحت 2فروری 2020ء کو کابینہ اطراف ٹھٹھہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی
انعامات کے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ زون ذمہ دار مجلس مدنی انعامات نے مختلف شعبہ جات (مدنی انعامات، مدنی مذاکرہ، مدنی بہاروں) کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو تمام کارکردگی وقت پر جمع
کروانے کی ترغیب دلائی۔ زون ذمہ دار نے کابینہ اور ڈویژن ذمّہ داران مجلس مدنی انعامات کو اپنے علاقے اور ڈویژن
میں مدنی انعامات کی ذمہ داران کا تقرری کرنے کا ذہن دیا اور اچھی اچھی نیتیں بھی
کروائیں۔
دعوت اسلامی کے تحت یکم فروری 2020ء کو کراچی ایسٹ
کابینہ گلزار ہجری میں ذیلی تازون مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ زون ذمہ دار
مجلس مدنی انعامات نے شرکا سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے میں بہتری لانے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر تمام
کارکردگی فارمز کے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔
Dawateislami