دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری2020ء بروز  بدھ پاکستان مجلس مشاورت نگران  نے جامعۃ المدینہ رینج روڈ صدر کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔ جس میں ” ایمان کی سلامتی“ کے موضوع پر بیان کرنے اور اجتماع میں ذکر و دعا کروانے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 29 جنوری2020ء بروز  بدھ ذمہ دار اسلامی بہن عالمی مجلسِ مشاورت  نے ڈیفنس فیز 5 میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  میں شرکت کی اور وہاں پر امیرِ اہل سنّت  کی ہمشیرہ کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام  کیا اور انفرادی  کوشش کرکے مدنی  کاموں کا ذہن دیا۔


30جنوری بروز جمعرات  جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ محترمہ کے سوئم کے لئے قرآن خوانی و ایصال ثواب کی ترکیب بنائی گئی۔


امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے دئیے جانے والے اس ہفتہ کے رسالے میتھی کے 50 مدنی پھول پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی 171074(ایک لاکھ اکہتر ہزار چوہتر)رہی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 جنوری بروز ہفتہ لاہور زون مکتبۃ المدینہ للبنات زون سطح ذمہ دار  اسلامی بہن نے لاہور رائیونڈ کابینہ علاقہ راجہ جنگ میں کابینہ کا باالمشافہ اجلاس لیا جس میں شعبے کے حوالے سے اہم اہم نکات بیان کئے گئے ،کارکردگی فارم سمجھائے گئے اور ہاتھوں ہاتھ اس شعبے پر ذمہ داراسلامی بہنوں کے تقرری کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 جنوری کو فیصل آباد کابینہ "واپڈا سٹی" میں "احمد بھٹا(پراپرٹی ڈیلر)" کے گھر  شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ،ریجن زمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا، اجتماع کے بعد شریک اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات میں دعوت اسلامی سے محبت کااظہار کیا، نیز اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 جنوری کو ظاہر پیر کابینہ میں مجلس رابطہ اور شعبہ تعليم کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن  نے ایک اہل ثروت اسلامي بہن سے ملاقات کی اور انہیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت، ہفتہ وار رسالہ پڑ ھنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہن نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون کی کابینہ منڈی بہاوالدین میں 24 جنوری کو ریجن مجلس رابطہ شعبہ تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن، کابینہ اور علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی، ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شریک اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی، اجلاس میں شعبہ سے متعلق مدنی کام کو بڑھانے، کارکردگی جدول کے مطابق وقت کی تقسیم اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکرگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی، ہاتھوں ہاتھ ذمہ داراسلامی بہنوں نے پیشگی جدول بھی مرتب کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 جنوری 2020  3 جمادی الاخر 1441جامعۃالمدینہ للبنات فیض مکہ گروہ  مندر کراچی میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزنٹیشن کا اہتمام ہوا۔اس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ داراسلامی بہن نے مطالعہ کی اہمیت پر بیان کیا اور تحریر کیسے کی جائے کیا کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کیے  اس میں تقریبا 117 سے زائد طالبات   اور معلمات  نے شرکت فرمائی۔34طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا  37 طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار کیا تقریبا ًتمام طالبات اور معلمات نے ماہنامہ فیضا ن مدینہ کا مطالعہ کرنے کی نیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 جنوری بروز ہفتہ لاہور زون مکتبۃالمدینہ للبنات زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے لاہور رائیونڈ کابینہ علاقہ راجہ جنگ میں کابینہ کا اجلاس لیا جس میں شعبے کے حوالے سے اہم اہم نکات بیان کئے گئے ،کارکردگی فارم سمجھائے گئے اور ہاتھوں ہاتھ اس شعبے پر ذمہ داران کے تقرری کی گئی۔


امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یومِ قفل ِمدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ۔چنانچہ ماہِ جمادی الآخر 1441ہجری کی پہلی پیر شریف ،عیسوی ماہ 27جنوری2020ء کو پاکستان کے مختلف شہروں(راولپنڈی سٹی اسلام آباد ،فیصل آباد ،حیدرآباداور سرگودھا)میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا۔ 2852اسلامی بہنوں نے رسالہ "خاموش شہزادہ "کا مطالعہ کیا۔ 2912اسلامی بہنوں نے25 گھنٹے قفلِ مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27جنوری 2020بروز  پیر کو حیدرآباد کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کی کابینہ مشاورت کے ساتھ مدنی مشورے کی سیٹنگ رہی ـجس میں کارکردگی پر کلام ،شیڈول پر کلام نیز ازدیاد حب اور فیضان مرشد کے نکات سمجھانے کا اہتمام کیا گیا۔